قومی زبان "اردو” کیخلاف محمود خان اچکزئی کی ہرزہ سرائی:شہری سراپا احتجاج

0
35

کراچی :قومی زبان "اردو” کیخلاف محمود خان اچکزئی کی ہرزہ سرائی:شہری سراپا احتجاج،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم جلسے میں قومی زبان اردو کے خلاف تقریر کے خلاف وفاقی اردو یونیورسٹی کے باہر شہریوں نے احتجاج کیا۔

 

کسی بھی قوم کی زبان اس کی شناخت اور پہچان ہی نہیں ہوتی بلکہ اس ملک اور اس کے بسنے والوں کی تہذیب، ثقافت اور تاریخ کی گواہ اور امین ہوتی ہے. پاکستان میں جہاں متعدد زبانیں اور بولیاں رائج ہیں، وہیں اردو کو قومی زبان کا درجہ حاصل ہے۔

گزشتہ دنوں اچکزئی کا اردو زبان سے متعلق بیان متنازع حیثیت اختیار کر گیا جس کے بعد ایک طرف سیاسی حلقوں میں اس کی مذمت کی گئی وہیں‌ دانشور طبقہ اور اردو کے چاہنے والوں کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح گراؤنڈ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں اردو کے خلاف تقریر کرنے پر محمود خان اچکزئی کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ مظاہرین نے محمود خان اچکزئی سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اردو ہمارا تشخص اور قومی زبان ہے، اسکی توہین برداشت نہیں کریں گے، پی ڈی ایم کے جلسے میں قومی زبان کی توہین کرنے پر نوٹس لیا جائے۔اردو کے متوالوں نے اردو یونیورسٹی کے بعد مظاہرہ کرتے ہوئے اردو زبان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

Leave a reply