سائنسدان کوشش کے باوجود ایلین یا خلائی مخلوق کو تلاش نہ کر سکے،

0
38

ماہرین فلکیات کوشش کےباوجود کسی ستارے پر خلائی مخلوق یا ایلین کو تلاش کرنے میں ناکام رہے

تفصیلات کے مطابق سائنسدان کوشش کےباوجود کسی ستارے پر خلائی مخلوق یا ایلین کو تلاش کرنے میں ناکام رہے. جیسا کہ عموما بالی وڈ اور ہالی وڈ موویز میں‌خلائی مخلوق یا ایلینز کو بہت بڑے مبالغہ آرائی اور ما فوق الفطرت صلاحیتوں کا مالک بتایا جاتا ہے اس بات کا حقیقت سے کتنا تعلق ہے اس بات کی کھوج لگانے کے لیے اپنی نوعیت کی منفرد اور طویل تحقیق میں کہا گیا کہ ماہرین فلکیات کو 1327 قریب ترین ستاروں میں کسی قسم کی ذہین اور ٹیکنالوجی پر دسترس رکھنے والی خلائی مخلوق کے آثار نہیں مل سکے۔

تحقیق میں شامل یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے آسٹرو فزکس کے پروفیسر ڈینی پرائس کا کہنا ہے کہ ابھی تک قریب ترین ستاروں میں ایسی کسی مخلوق کا پتا نہیں چل سکا جو طاقتور ٹرانسمیٹرز کے ذریعے انسانوں کے ساتھ رابطے کی کوشش کر رہی ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہمیں تلاش میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اس بات کا امکان موجود ہے کہ ہم غلط فریکوئینسی پر کوشش کرتے رہے ہوں یا خلاقی مخلوق کے بھیجے گئے سگنلز زمین پر موجود ریڈیو لہروں کے باعث ہم تک نہ پہنچ پائے ہوں۔

خلاقی مخلوق کی تلاش کے یہ تحقیق 10 سال پر محیط ہو گی اور اس پر 10 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے، اس کے تمام تر اخراجات روسی کھرب پتی یوری ملنر نے مہیا کیے ہیں۔

Leave a reply