پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ میں خان کے ساتھ مشکل وقت میں پوری وفاداری نبھاؤں گا-
باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ تمام مسلمانوں کو آج کے دن ڈھیروں عید مبارک میں تمام پاکستانیوں کو خوشخبری دینا چاہوں گا کہ بیرونی سازشوں کے تحت یہ جو چوروں ڈاکوؤں غداروں کی حکومت پاکستان پر مسلط کی گئی ہے بہت جلد اس سے ہماری جان چھوٹنے والی ہے-
میں آج واپس پاکستان آ رہا ہوں۔ یہ جانتے بوجھتے کہ یہ ایک بعد دوسرا کیس بنائیں گے۔ ایک میں ضمانت لیں گے تو دوسرا تیار ہوگا۔
میں انشاللہ خان کے ساتھ مشکل وقت میں پوری وفاداری نبھاؤں گا- @SHABAZGIL #الیکشن_کراو_پاکستان_بچاو pic.twitter.com/JzgExaHL1S
— PTI (@PTIofficial) May 3, 2022
شہباز گل نے کہا کہ عمران خان اسٹریٹجی بنا چکے ہیں عمران خان اسے امپلیمنٹ کر چکے ہیں میرے بارے میں کہا گیا کہ میں ملک سے باہر چلا گیا ہوں ملک میں واپس نہیں آؤں گا میرے اوپر جھوٹی سچی ایف آئی آر دی گئیں-
50 فیصد کامیابی ملی ہے، ابھی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی جیتنا ہے ،آصف علی زرداری
ویڈیو میں رہنما تحریک انصاف نے بتایا کہ میں آج واپس پاکستان آ رہا ہوں یہ جانتے بوجھتے کہ یہ لوگ ایک بعد دوسرا کیس بنائیں گے، کیوں بنائیں گے کیونکہ یہ بیرونی سازش سے آئی ہوئے ہیں یہ مذہب کی آڑمیں ایف آئی آر درج کریں گے کسی طریقے سے ہمارے منہ بند کرنے کے لئے جھوٹے سہارے لیں گے ان کے خلاف جو احتجاج ہونے والا ہے اس کو رکوانے کے لئے یہ جھوٹے مقدمے بنائیں گے-
شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایک میں ضمانت لیں گے تو دوسرا تیار ہو گا، لیکن پاکستان آنے کی وجہ صرف ایک ہے اور وہ یہ کہ میری ماں باجوہ اور باپ گِل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر گھرانے کی طرح ہمارے گھر میں بھی پہلی چیز وفاداری سکھائی جاتی ہے، میں خان کے ساتھ مشکل وقت میں پوری وفاداری نبھاؤں گا اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف خان کے ساتھ وفاداری کا مطلب پاکستان کے ساتھ وفاداری ہے۔