اداکار ببرک شاہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے کورونا جب آیا اس وقت کام کرنا کم کر دیا . میںنے آخری فلم 2018 میں کی تھی اس کے بعد کام کرنا تقریبا بند کر دیا تھا . میں اپنی پڑھائی لکھائی میںکافی مصروف تھا . انہوں نے کہا کہ میں فلم انڈسٹری کو اپنے پائوں پر اکیلا ہی کھڑا کر سکتا ہوںمجھے کسی کی ضرورت نہیں ہے . اگر مجھے حکومت کی طرف سے اتنا ریلیف مل جائے کہ پانچ سال تک ٹیکس فری کر دیں تو میں فلمیںبنا سکتا ہوں اور اکیلا بھی یہ کام کر سکتا ہوں. ببرک نے کہا کہ میں سو فلمیں کر چکا ہوں اور آج کل کے
دور میں سو فلمیں کرنا بہت بڑی بات ہے . آج کل تو ایک آرٹسٹ دو چار چھ سال میں ایک فلم کرتا ہے تو پھر ایسے میںہم اچھے تھے جنوں متعدد فلموں میں کام کیا . ببرک شاہ نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں بھی جو کام ہو رہا ہے وہ میرے مزاج کا نہیں ہے. مجھے جب بھی کوئی کام سمجھ میں آیا یقینا میںکروں لیکن ابھی خود ہی زرا کم کام کررہا ہوں ، ببرک نے اس انٹرویوں میں یہ بھی کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ میرے بیٹے نے شہادت کا درجہ حاصل کیا .