میں اپنی باری آنے پر ہی کرونا ویکسین لگواؤں گا, سابق کپتان شاہد آفریدی

0
27

کورونا ویکسین لگوانے کے لیے ہر سطح پر آگاہی پھیلائی جا رہی ہے اور عمر رسیدہ افراد جن میں اس وقت حکومت نے 60سال سے زائد عمر کے افراد کو شارٹ لسٹ کیا ہے تو انہیں ضرور لگوانی چاہیے۔جب ویکسین لگوانے سے متعلق ہمارے نیشنل ہیرو سے بات کی گئی تو انہوں نے کہ کہا وہ بھی اپنی باری آنے پر ضرور ویکسین لگوائیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں اپنی باری آنے پر ہی کرونا ویکسین لگواؤں گا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی کے  علاقے کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں روسی ویکسین اسپوتنک لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے اس ویکسین کی دوخوراکوں کی قیمت 12 ہزار 268 روپے مقرر کی گئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کلفٹن میں واقع ساؤتھ سٹی اسپتال میں قائم ہونے والے ویکسین سینٹر پہنچے جہاں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ نمائندہ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے نجی اسپتالوں کو ویکسینیشن کی اجازت دے کر اچھا کام کیا، اب لوگ یہاں آکر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پچاس سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے، میں اپنی ایج ٹرن پر ہی ویکسین لگواؤں گا۔ سابق کپتان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور فیس ماسک ضرور پہنیں۔ یاد رہے کہ سندھ حکومت کی اجازت کے بعد کراچی کے او ایم آئی، ساؤتھ سٹی اور ضیا الدین اسپتال میں کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جہاں ہر عمر کا شہری پیسے ادا کر کے ویکسین لگوا سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق نجی طورپر ویکسین لگانے سے سرکاری اسپتالوں پر دباؤ کم ہوگا۔

Leave a reply