میں بیماری سے بالکل پریشان نہیں ہوں فردوس جمال کے حوصلے بلند

سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ مجھے کینسر کا مرض ہے لیکن میں بالکل بھی پریشان نہیں ہوں، خدا نے بیماری دی ہے وہی اسکو ختم بھی کریگا. فردوس جمال نے کہا کہ میرے حوصلے بلند ہیں اور میں بیماری کے ساتھ لڑ رہا ہوں. سب سے زیادہ خوشی یہ ہے کہ میرے ساتھ میرے پرستاروں فیملی اور دوستوں کا ساتھ ہے . فردوس جمال نے کہا کہ میری بیماری کی خبر سنتے ہی جس طرح سے سب نے کنسرن دکھایا ہے وہ دیکھ کر میرا دل بہت خوش ہوا ہے. میرا تو کامل یقین ہے کہ ییماری یا پریشانی آتی ہے تو اسے خدا ہی دور کرتا ہے. فردوس جمال نے کہا کہ وہ انسان بہت خوش نصیب ہوتا ہےکہ جس کی بیماری کا سن کر اس کے چاہنے والے دعائیں کریں اور

میرےچاہنے والے میرے لئے جس طرح‌ سے دعائیں کررہے ہین میں ان سب کا شکر گزار ہوں ، میں بہت جلد یبماری کو شکست دیکر آپ سب کے درمیان ہوں گا. یاد رہے کہ فردوس جمال کی بیماری کی خبر ان کے بیٹے حمزہ نے سوشل میڈیا پر شئیر کی تھی اور اداکار کے لئے دعائوں کی اپیل کی تھی تاہم اب فردوس جمال کے بیان نے ان کے مداحوں کی بے چینی کو کافی حدتک کم کر دیا ہے انہیں اطمینان ہے کہ ان کا پسندیدہ اداکار بہت جلد ان کے درمیان صحیاب ہو کر آجائیگا. فردوس جمال کے بلند حوصلے یقینا قابل ستائش ہیں.

Comments are closed.