میں بھی بیمار ہوں، شریف فیملی کیلئے اربوں کی منی لانڈرنگ کرنیوالا بھی عدالت پہنچ گیا

میں بھی بیمار ہوں، شریف فیملی کیلئے اربوں کی منی لانڈرنگ کرنیوالا بھی عدالت پہنچ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کےلیے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث گرفتار شعیب قمر نے طبعی بنیادوں پر ضمانت کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت میں دائر درخواست میں چیرمین نیب، ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.

کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا کہ درخواست گزار دل کامریض ہے ،حالت دن بدن تشویشناک ہو رہی ہے، درخواست گزار کی اوپن ہارٹ سرجری بھی ہو چکی ہے جس کے باعث وہ تکلیف میں رہتا ہے، درخواست گزار شوگر کا مریض بھی ہے اور بائیں آنکھ بھی خراب ہے،درخواست گزار کو دوران جسمانی ریمانڈ طبعی سہولیات نہیں دیں گئیں،

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کی آنکھوں کا علاج موجود ہے لیکن تاخیر سے آنکھ دن بدن بگڑ رہی ہے، درخواست گزار کا سابقہ ریکارڈ صاف ستھرا ہے کسی بھی جرم میں ملوث نہیں رہا، شعیب قمر 81 دن تک نیب ریمانڈ میں رہا لیکن منی لانڈرنگ کے کوئی بھی شواہد پیش نہیں کیے جا سکے، شعیب قمر پر شریف فیملی کے 3 ارب 30 کروڑ کے اثاثوں اور 3 ارب کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا،

شہباز شریف خاندان کی جائیدادیں اور دو گاڑیاں‌ منجمند کرنے کا حکم، نیب لاہور کا بڑا فیصلہ

شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

درخواست میں موقف اہنایا گیا کہ شعیب قمر شریف گروپ میں کیش آفیسر ہے اور رقم جمع اور نکلواتا تھا،شعیب قمر شریف گروپ آف انڈسٹری کے سئنیرز کی طرف سے جو ہدایات ملتی اس پر عمل کرتا تھا، عدالت ٹرائل مکمل ہونے تک شعیب قمر کی درخواست ضمانت منظور کرے.

Comments are closed.