میں پوائنٹ آف آرڈرکے لیے کھڑا ہوا اسپیکرنے دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا،شہباز شریف

0
40

میں پوائنٹ آف آرڈرکے لیے کھڑا ہوا اسپیکرنے دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا،شہباز شریف

وزیراعظم عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس ایک بجے طلب کر لیا

سیاسی کمیٹی اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق امور پر بھی بات ہو گی، 27مارچ کے جلسہ کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم اجلاس کے بعد مانسہرہ جلسہ کے لیے روانہ ہوں گے،

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھاکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے زیادتی کی،اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی ورکرکا کردارادا کیا،او آئی سی کا اجلاس کےدوران ہم نے احتجاج اور لانگ مارچ کا معاملہ ملتوی کیا،اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے عمرا ن نیازی سے ملکر قانون کی خلاف ورزی کی ،میں پوائنٹ آف آرڈر کے لیے کھڑا ہوا ،اسپیکر نے دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا ,اسپیکر اسمبلی نے پارلیمانی اقتدار کو پامال کیا چودہ دن میں اجلاس نہ بلا کر اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی، اسپیکرقومی اسمبلی فوری اجلاس ختم کرکے چلے گئے ،آج بہت اہم دن تھا ،عدم اعتماد کی تحریک زیربحث ہونی تھی،اسپیکر قانون کی پابندی کرتے ہوئے تحریک پر بات کرنے دیتے،اسپیکر نے اسمبلی کی تاریخ میں گھناؤنا کردار ادا کیا ،اسپیکر نے پیر کو اجلاس بلایا ہے اسپیکر قومی اسمبلی آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کا اختیار ہم نے اپنے پاس رکھا ہے،اسپیکر نے پارلیمنٹ کی روایات کی دھجیاں اڑائیں ہیں پیر کو نئی حکمت عملی بنائیں گے بکرے کی ماں کب تک خیرمنائے گی،انہیں خوش ہونے دیں،بلاول بھٹو سلیکٹڈپریقین نہیں رکھتے ایوان کے نگہبان کو معتصبانہ رویہ زیب نہیں دیتا، قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کرنا عدم اعتماد کے عمل کو متاثر کرنا ہے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مقابلے سے بھاگ رہے ہیں،کیا اس طرح کوئی کپتان پچ چھوڑکر بھاگتا ہے؟ہم عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے اسپیکر عمران خان کا آلہ کار بن کے سیشن سے بھاگے ہیں انہوں نے خوف میں پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا ہم جمہوریت سے انتقام لیں گے، حکمرانوں کے سامنے اپوزیشن متحد ہے، ہمارے نمبرز پورے ہیں، سب کو پتہ ہے ہم نے جیتنا ہے۔

جے یو آئی رہنما مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ اسپیکر پارٹی وفد میں شامل ہوکر اتحادیوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں ،اسپیکر کو چاہیے تھا کہ 22کروڑ عوام کی نمائندگی کرتے،ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر طاقت کا مظاہرہ کریں گے اسپیکر وزیراعظم کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں اسپیکر کا اج اسمبلی میں کردار وزیراعظم کے ذاتی ملازم جیسا تھا

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ آج حکومت کی پاس اکثریت ہوتی تو حکومت یہ نہ کرتی،حکومت نے ایسا کچھ نہیں چھوڑا جس میں آئین کی پامالی نہ ہو،حکومت نے عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے بعد راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی،امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے اجلاس نہ بلا کر آئین کی خلاف ورزی کی،

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس تلاوت قرآن نعت خوانی قومی ترانے اور متعدد وفات پانے والوں کی فاتحہ خوانی کے بعد 28 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بولنے کی اجازت نہیں دی گئی ،عدم اعتماد کی کاروائی پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی،قومی اسمبلی کا اجلاس 28 مارچ پیر شام چار بجے تک ملتوی کیا گیا ہے،

سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ

کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

قومی اسمبلی اجلاس فاتحہ کے بعد ملتوی،شہباز کو بولنے کی اجازت نہ ملی

Leave a reply