میں نے کہا تھا پی ڈی ایم آئی تو افغانستان نقل مکانی کر لیں گے، وزیراعلیٰ محمود خان کا بیان وائرل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہمارا گزارا ہو سکتا ہے
محمود خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ، محمود خان کہتے ہیں کہ میں نے پہلے سے کہا تھا؛ اگر یہ (پی ڈی ایم) حکومت میں آگئے تو ہم افغانستان کی طرف نقل مکانی کرلیں گے کم از کم وہاں ہمارا گزارا ہوجائے گا۔”
ویڈیو کو ملک رمضان اسرا نے ٹویٹ کیا ہے اور اینکر حامد میر نے اسکو ری ٹویٹ کیا ہے،رمضان اسرا کہتے ہیں کہ اگر یہی بات محمود خان اچکزئی، جیسے رہنماء نے کی ہوتی تو انہیں فورا غدار قرار دے دیا جاتا
حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس صد افسوس کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ کہتا ہے کہ وہ سیاسی مخالفین کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں اور انہیں تسلیم کرنے کی بجائے افغانستان نقل مکانی کو زیادہ بہتر سمجھتا ہے افغانستان ایک آزاد ملک ہے اسے اپنی کالونی سمجھنا چھوڑ دیں اور پاکستان کی قدر کریں جس نے آپکو عزت دی ہے
افسوس صد افسوس کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ کہتا ہے کہ وہ سیاسی مخالفین کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں اور انہیں تسلیم کرنے کی بجائے افغانستان نقل مکانی کو زیادہ بہتر سمجھتا ہے افغانستان ایک آزاد ملک ہے اسے اپنی کالونی سمجھنا چھوڑ دیں اور پاکستان کی قدر کریں جس نے آپکو عزت دی ہے pic.twitter.com/42g88r8eKP
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) May 16, 2022
زوبیہ خورشید راجہ ،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیکرٹری اطلاعات کہتی ہیں کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے آج انتہائی گھٹیا زبان کا استعمال کیا اور کہا کہ ہم افغانستان کی طرف نقل مکانی کر لیں گے ۔ انکو روکا کس نے ہے ؟؟
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے آج انتہائی گھٹیا زبان کا استعمال کیا اور کہا کہ ہم افغانستان کی طرف نقل مکانی کر لیں گے ۔ انکو روکا کس نے ہے ؟؟ pic.twitter.com/8zuNL9EUZs
— Zobia Khurshid Raja (@ZobiaKhurshid) May 16, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے محمود خان کے بیان پر تنقید کی ہے، اور کہا ہے محمود خان وزیراعلیٰ ہیں، انہیں زیب نہیں دیتا کہ ملک چھوڑنے کی بات کریں، پاکستان قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیاملک ہے اور اس ملک کی بقا کے لئے افواج پاکستان نے قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے اور دہشت گردی کا سب سے زیادہ متاثر علاقہ خیبر پٌختونخواہ کا ہے، اس علاقے کی زیادہ قربانیاں ہیں، محمود خان ایسے بیان پر عوام سے معافی مانگیں،
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
منحرف اراکین نااہلی کیس، پی ٹی آئی وکیل نے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا