اداکارہ مائرہ خان نےاپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری شوبز انڈسٹری میں بہت کم لوگوں کے ساتھ دوستی ہے، میں اپنے ساتھیوں سے کام کی حد تک سلام دعا رکھتی ہوں. مجھے جس پراجیکٹ میںکاسٹ کیا جاتا ہے اس میں سیٹ پر جتنا وقت جانا ہو جاتی ہوں ، کام کرکے پھر میں اپنے گھر میرے پراجیکٹ کے ساتھی اپنے گھر. لیکن چند ایک ایسے اداکار ہیں جن سے میری بہت اچھی دوستی ہے جن میں شمعون عباسی سرفہرست ہے شمعون عباسی میرے بھائیوں جیسا ہے، اسکی فیملی سے میرے بہت اچھے تعلقات ہیں. ہم سب ایک دوسرے کی خوشی غم میں شامل
ہوتے ہیں. مجھے جب بھی زندگی میں پریشانی آئی میں نے شمعون کو کال کی اور اس نے میری مدد کی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمعون عباسی میرے لئے میرے بڑے بھائی کے جیسے ہیں جو ہر قدم میرے ساتھ کھڑے ہوتےہیں، ہم نے بہت سارے پراجیکٹس میں ایک ساتھ کام کیا اور مجھے خوشی ہے کہ شائقین ہمیں ایک ساتھ دیکھ کر کافی خوش ہوتے ہیں اور پسند بھی کرتے ہیں. انسان کے دوست وہی ہونے چاہیں جو اس کے ساتھ کسی بھی مشکل وقت میں کھڑے ہوجائیں اور شمعون عباسی انہی میں سے ایک ہیں.