مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعلیٰ پنجاب سعودی عرب پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عمرہ کی ادائیگی...

عامر جمال پر سیاسی نعرے والی کیپ پہننے پر بھاری جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال پر...

ڈسکہ: چینی شہری کے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے چرانے والا ملزم گرفتار، رقم برآمد

ڈسکہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک عمران) سرکل ڈسکہ...

چاند پر سے سورج گرہن کی مسحور کردینے والی تصویر

امریکی نجی کمپنی فائر فلائی ایرو اسپیس کے بلیو...

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائیاں، دو مسافر زیرِ تفتیش

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کارروائیاں، سینیگال اور سعودی عرب سے آنے والے دو مسافروں سے تحقیقات جاری۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں عظیم شفیق اور خلیل احمد، جو فلائٹ نمبر FZ337 کے ذریعے سیالکوٹ پہنچے، سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ دونوں افراد اسپین جانے کے لیے مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے، جنہوں نے انہیں عمرہ اور وزٹ ویزے پر سعودی عرب اور سینیگال بھیجا۔ بعد ازاں، انہیں سمندری راستے سے اسپین بھجوانے کی کوشش کی گئی، تاہم دونوں نے انکار کرتے ہوئے وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق، ایجنٹوں کا تعلق سیالکوٹ اور پشاور سے ہے، اور مسافروں سے ان کی نشاندہی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ مسافروں کی نشاندہی پر ملوث ایجنٹوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جعلی سفری دستاویزات اور دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے افراد اور ان کے سہولت کاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ترجمان ایف آئی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سفری دستاویزات کسی غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں اور ویزا کے حصول کے لیے صرف متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رجوع کریں۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں