القسام بریگیڈ کا حملہ ،میجر سمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 11 زخمی
غزہ میں القسام بریگیڈ کے حملے میں میجر سمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے.
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے ریزرو فوج کے میجر 34 سالہ اتامار لیوین فرائیڈ مین کے حماس کے ہاتھوں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ القسام کی جانب سے ٹینک پر میزائل حملہ کیا گیا تھا، جس میں اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ہاتھوں گزشتہ دنوں زخمی ہونے والا ایک اور فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کے مطابق 27 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی میں زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک 369 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد مارے جانیوالے اسرائیلی فوجیوں کی کل تعداد 783 ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی، اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری روکنے اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کرکے وہاں خوراک، پانی، بجلی اور طبی امداد کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ریاض میں منعقدہ غیرمعمولی عرب اسلامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ پر جارحیت کی ہر حد پار کرچکا، غزہ میں انسانی بحران تصور سے باہر ہے، زندگیاں ختم ہورہی ہیں، گھر تباہ ہورہے ہیں اور خاندان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ کب تک ہسپتالوں کو بچوں کی لاشیں اٹھائے خواتین سمیت دھماکوں سے اڑایا جاتا رہے گا اور انسانیت اپنی آنکھیں بند کیے رکھے گی؟
کراچی میں شہری لاوارث، ڈکیتی مزاحمت پر تین بچوں کا باپ قتل
ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت کے بعد امریکی خواتین تحریک کا سامنا
کسانوں کی جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنائیں گے، امریکی سفیر
بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی اسکریبل پلیئرز کوبھی ویزے دینے سے انکار