میک اپ کے کاروبارمیں دھوکہ دہی پر خاتون کو قید بامشقت اور کروڑوں روپے جرمانے کی سزا

0
44

راولپنڈی: میک اپ کے کاروبار میں دھوکہ دہی پرخاتون کو5 سال قید اور4 کروڑ90 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی احتساب عدالت نے میک اپ کے کاروبار میں دھوکہ دہی پرخاتون کو5 سال قید بامشقت اور4 کروڑ 90 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے دائرریفرنس میں نامزد ملزمہ سعدیہ انور کو جرم ثابت ہونے پرسزاسنائی گئی ریفرنس 2020 میں دائرکیا گیا تھا سعدیہ انورپرشہریوں سے4 کروڑ90 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام تھا۔

بیوی کا سرتن سے جدا کر کے سڑکوں پر گھمانے والا شخص گرفتار

نیب کی زیرحراست سعدیہ انورنے خود کودبئی سے کاسمیٹکس کی امپورٹرظاہرکیا تھا اورکاروبار میں سرمایہ کاری پرپرکشش منافع کا لالچ دے کرلوگوں سے فراڈ کیا۔

نیب راولپنڈی نے سعدیہ انورکے خلاف شکایات موصول ہونے پرریفرنس دائرکیا تھا۔

دوسری جانب راولپنڈی کے علاقے تھانہ ریس کورس پولیس نے لیڈی چور گینگ گرفتار کر لیا پولیس نے 65تولہ سونا اور13 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی، ملزمان نے گھریلو ملازمہ کا روپ دھار کر گھر میں واردات کی، ملزمان واردات سے 02 روز پہلے ہی بطور ملازمہ کام پر آئی تھیں،گھر کے مالک نے ملازمہ رکھتے ہوئے کوائف کی ویری فیکیشن نہیں کروائی-

گھریلو ملازمائیں بن کر کیا کرتی تھیں خواتین؟ لیڈی گینگ گرفتار

ملزمان کی شناخت کنیز اور کرن کے نام سے ہوئی،ملزمہ کنیز ملتان تھانہ بہاؤ الدین زکریا میں چوری کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے، ریس کورس پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا، 25سے زائد فوٹیجز سے ملزمان کو ٹریس کرنے میں مدد لی گئیں، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے بھجوایا جا رہا ہے،شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کو مزید آگے بڑھایا جائے گا-

پولیس یونیفام میں ناکہ لگا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سی پی او عمر سعید ملک نے ایس پی پوٹھوہار ، ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش، تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے

Leave a reply