مکہ ٹاور سے بیت اللہ شریف کی لی گئی خوبصورت تصاویر پر سعودی فوٹو گرافر کی مقبولیت

0
43

مکہ مکرمہ سے تعلق رکھنے والے ایک سعودی فوٹوگرافر محمد ولید البستانی نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے حرم مکی کی بہت خوب صورت اور روح پرور تصاویر پیش کی ہیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق یہ تصاویر سعودی عرب سمیت دیگر ملکوں کے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہو رہی ہیں. سعودی فوٹو گرافر نے تصاویر میں‌ انتہائی خوبصورت مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا ہے اور اس مقدس مقام کی روحانیت کو منفرد انداز سے اجاگرکیا ہے۔

محمد ولید البستانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچپن سے ہی فوٹو گرافی کا شوق رکھتے ہیں تاہم دس سال قبل انہوں نے باقاعدہ طور پر فوٹو گرافی کی دنیا میں قدم رکھا، انہوں نے مکہ مکرمہ کے مقدس مقامات، نشانیوں اور حسن و جمال کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ‌ کیا ہے. یہ کام انہوں نے مکہ مکرمہ کے سیکریٹریٹ میں میڈیا اینڈ پبلیکشنز کے شعبے کے لئے کیا ہے ۔

سعودی فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ میں کئی سرکاری اداروں کے ساتھ بالخصوص مکہ مکرمہ میں معاون کے طور پر کام کر رہا ہوں۔ میں پوری دنیا کو یہ پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ مکہ مکرمہ جیسے عظیم شہر کے تمام پہلو کس قدر اہمیت کے حامل ہیں اور یہ کہ مملکت کی حکومت مقدس مقامات کو ترقی دینے کے لیے کس طرح انتھک کوششوں میں مصروف ہے.

واضح رہے کہ مذکورہ سعودی فوٹو گرافر کی اس سے قبل بھی لی گئی تصاویر بہت زیادہ مقبول ہوئی ہیں. سعودی فوٹو گرافر کو سوشل میڈیا پر بھی زبردست مقبولیت حاصل ہو رہی ہے.

Leave a reply