مکران کوسٹل ہائی وے پر تین افراد سے اغوا کے بعد کیا سلوک کیا گیا

0
28

مکران کوسٹل ہائی وے پر تین افراد اغوا

باغی ٹی وی : مکران کوسٹل ہائی وے پر دوٹاور کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے آمدہ اطلاعات کے مطابق تین افراد جو گوادر سے پسنی آ رہے تھے انھیں اغواء کیا گیا جس میں دو افراد کی نعشیں ابھی پولیس کو ملی ہیں ایک کی شناخت ماجد ولد اوغان ساکن پسنی وارڈ نمبر 2 کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے ،پولیس کے مطابق دونوں نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے.

جبکہ دوسری جانب ان ناخوشگوار حادثات کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات کے بجائے مکران کوسٹل ہائی وے پر کئی ایسے مقامات ہیں جن پر بالفور مرمتی کام کی ضرورت ہے مگر انکو بناء کسی توجہ کے چھوڑدیاگیاہے۔
ہائی وے روڈ نہ صرف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے بلکہ کئی جگہوں پر ریت کا ڈھیر بھی جمع ہے جو تیزرفتار گاڑیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہوتی ہے۔

علاقہ عمائدین کا کہنا ہیکہ این ایچ اے حکام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مکران کوسٹل ہائی وے کی ماہانہ بنیاد پر منٹیننس کے لیے ایک ٹیم تشکیل دیدے تاکہ
وہ مکران کوسٹل ہائی وے کی متواتر سروے کرے۔
چونکہ مکران کوسٹل ہائی وے پورٹ سٹی گوادر کا بھی رستہ ہے جہاں روزانہ کے بنیاد پر ملک بھر سے سینکڑوں کاروباری شخصیات سمیت سیاح سفر کرتے ہیں. تواتر کے ساتھ ہونے والی حادثات کی وجہ سے ایک اس علاقے کا ایک منفی تصور جائے گا۔

مکران کے علاقائی عمائدین نے اس صورتحال پر شدید تحفظ کا اظہار کیاہے اور حکام بالا سے ہنگامی طورپر اس مسلئے کو حل کرنے کی پرزور اپیل کی ہے

Leave a reply