آزاد کشمیر الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کے لیے صف بندی شروع

0
63

آزاد کشمیر الیکشن کے بعد ‏سیاسی جماعتوں نے مخصوص نشستوں کے لیے صف بندی شروع کردی‏

آزاد کشمیراسمبلی کی 45عمومی نشستوں کے غیرسرکاری نتائج‏ کے مطابق پی ٹی آئی نے25 نشستیں حاصل کرکے میدان مارلیا‏ پیپلزپارٹی نے 11اورمسلم لیگ ن نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں‏ مسلم کانفرنس نے بھی ایک نشست حاصل کی‏ ہے پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین بیک وقت2 نشستوں پر کامیاب ہوئے‏ حلف برداری سے پہلے چوہدری یاسین کوایک نشست چھوڑنا ہوگی‏ ،ایوان میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی11کی بجائے 10ارکان پرمشتمل ہوگی‏ آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی53 ارکان پرمشتمل ہوتی ہے‏ ،خواتین کے لیے 5،علماو مشائخ، ٹیکنو کریٹ ،اوورسیز کشمیریوں کی ایک ،ایک نشست‏ خواتین کی 5نشستوں پرانتخاب کے لیے9،9 ارکان اسمبلی کے پینل بنیں گے‏

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

پی ٹی آئی خواتین کی 3،پیپلزپارٹی کم از کم ایک نشست پرکامیاب ہوجائے گی‏ ،پی پی،ن لیگ،مسلم کانفرنس،آزادکشمیرپیپلزپارٹی اتفاق کرلیں ایک،ایک سیٹ مل سکتی ہے‏ ،علما ومشائخ ،ٹیکنو کریٹ ،اوورسیزکشمیریوں کی ایک،ایک نشست پرپوراایوان ووٹ دے گا‏ ،عددی اکثریت کی بنیادپرپی ٹی آئی تینوں نشستیں بھی جیت لے گی

آزاد جموں وکشمیر میں واضح اکثریت حاصل کرنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے مجموعی طور پرچھ لاکھ 37 ہزار 904 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی جماعت پیپلز پارٹی نے تین لاکھ 43 ہزار 997 ووٹ حاصل کئے۔(مسلم لیگ ن )نے پانچ لاکھ چھ ہزار 860 ووٹ حا صل کئے الیکشن کمیشن کے مطابق جموں اینڈ کشمیرپیپلز پارٹی نے 28 ہزار 935 جبکہ آل جموں اینڈ کشمیر مسلم کانفرنس پارٹی نے ایک لاکھ 52 ہزار 337 ووٹ حاصل کئے اور جے یوآئی جموں اینڈکشمیرچھ ہزار554ووٹ حاصل کرسکی ہے

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 کے حتمی نتائج ابھی تک امیدواروں کو نہیں دئیے گئے،آزاد جموں و کشمیر میں ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 سے جیالے امیدوار سردار قمر زمان واضح برتری سے جیت رہے ہیں، ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 میں شکست سے بچنے کے لئے پولنگ اسٹیشنوں کو ہی جلادیا گیا تھا، اگر ضلع باغ کے انتخابی حلقے ایل اے 16 کے انتخابی نتائج فی الفور جاری نہ کئے گئے تو دمادم مست قلندر ہوگا، چند سو ووٹوں سے ہروائے جانے والے ایل اے 32 چکار سے جیالے امیدوار اشفاق ظفر کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور ہوچکی ہے ایل اے 19 ہجیرہ سے جیالے امیدوار سعود صادق کو بھی چند سو ووٹوں سے ہروایا گیا اور وہ دوبارہ گنتی کی درخواست دینے والے ہیں،دوبارہ گنتی میں ایل اے 19 ہجیرہ اور ایل اے 32 چکار سے جیالے امیدوار جیت جائیں گے،

Leave a reply