بھارت نے حملہ کرکے کشمیر پر قبضہ کیا ، اقوام متحدہ کی قراردادیں‌ بولتی ہیں‌کہ یہ قبضہ غلط ہے ، مہاتیر محمدکا جنرل اسمبلی میں خطاب

0
33

نیویارک : جموں کشمیر پر بھارت نےحملہ کرکے قبضہ کیا حالانکہ اس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں۔ یہ قبضہ غلط ہے۔ انڈیا پاکستان کےساتھ مذاکرات کےذریعے مسئلہ حل کرے۔ ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نےاقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا۔

“عمران خان سچے،ایماندار اور حقیقی لیڈر ہیں ،اسلام،مسلمان اورکشمیر پرواضح موقف پیش کرنے پر سلام، شوبز کی دنیا کا وزیراعظم کو خراج تحسین” لاک ہے

عمران خان سچے،ایماندار اور حقیقی لیڈر ہیں ،اسلام،مسلمان اورکشمیر پرواضح موقف پیش کرنے پر سلام، شوبز کی دنیا کا وزیراعظم کو خراج تحسین

باغی ٹی وی کے مطابق آج جنرل اسمبلی کئی اور ممالک کے سربراہان نے بھی اپنے اپنے خطاب کیے ، ایسے ہی جب خطاب کی باری امت مسلمہ کے بزرگ اور خیرخواہ رہنما ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی باری آئی تو جنرل اسمبلی میں‌ان کو جب خطاب کے لیے بلایا گیا تو سب نےاستقبال کیا

 

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کشمیریوں کے سفیر وزیراعظم عمران خان کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

جنرل اسمبلی میں‌‌خطاب کرتے ہوئے ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے عالمی رہنماوں‌کی موجودگی میں‌ کہا کہ دنیاجانتی ہے کہ بھارت نے حملہ اور جارحیت کے ذریعے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا ، مہاتیر محمد نے اپنے خطاب میں عالمی رہنماوں کو مخاطب ہوتے ہوئےکہاکہ بھارتی قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کی قراردایں‌ موجود ہیں اور چیخ‌چیخ کررہی ہیں‌کہ یہ قبضہ غلط اور ظالمانہ ہے،

اقوام متحدہ میں‌ عظیم الشان خطاب ، وزیراعظم عمران خان پاکستان کی خوش قسمتی ہے ، صحافی اور علماء بھی واہ واہ کراٹھے ، خراج تحسین پیش کیا

ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرائے ، مہاتیر محمد نے اپنے خطاب میں‌ بھارتی قبضے اور کشمیر کی خصوصی حیثییت کو ختم کرنے کی بھارتی چال کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے بالکل برعکس ہے ،

Leave a reply