ملالہ یوسف زئی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں کیوں ؟ …. جانیے اس رپورٹ میں

0
24

نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی کو آئی فون 11کی تشہیری مہم میں حصہ لینے جبکہ مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں خاموشی اختیار کرنے اور کسی قسم کا ردعمل نہ دیے جانے پرسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ” کیا یہ محض اتفاق ہے کہ میں نے ایپل آئی فون 11 کے آغاز کے دن ہی یہ لباس پہنا تھا۔“

اینکرپرسن جنید سلیم نے ٹوئٹ کی کہ ملالہ کو آئی فون 11 کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کے لیئے لاکھوں ڈالرز میں ہائر کیا گیا سپیشل کپڑے سلوا کردیے گئے اور ٹویٹ کراوئی گئی، جبکہ کشمیر میں ایک ماہ سے سکول بند ہیں اور ساتھ ملالہ کی زبان بھی۔

ایک صارف عمران علی نے لکھا ، ”لاک ڈاون کی وجہ سے کشمیر کے اسکول کے بچے اسکول نہیں جاسکتے ، کم از کم ان کے بارے میں ایک ہی ٹوئٹ کریں۔“

ملیحہ ہاشمی نے ملالہ کے جواب میں لکھا کہ ”آپ کا یہ اتفاق کب ہوگا کہ آپ کشمیر کی غریب لڑکیوں کے لئے بات کریں گی ؟“

ایک اور صارف سمیرا خان نے ٹوئٹ کیا، ”مجھے حیرت ہو رہی ہے کہ ملالہ کشمیر کے بچوں کی تعلیم کے لئے ٹویٹ کرنے کی بجائے اپنے کپڑوں پر ٹویٹ کر رہی ہے.کیا ملالہ کو کشمیر میں ایک ماہ سے بند اسکول اور کشمیر پر جو ظلم ہو رہا وہ نہیں پتہ؟ کیا ملالہ نے ایک بار بھی کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کے لئے ہیومن رائٹس سے درخواست کی؟“

ٹوئٹر صارف ملک ریان کے بقول،”آپ کے پاس ایپل کی پروموشن کے لیے تو وقت ہے لیکن نہتے کشمیریوں پر بھارتی جبر کے خلاف بولنے کے لیے کوئی وقت نہیں۔“

بینش ملک نامی صارف نے کہا، ”مجھے حیرت ہے کہ پچھلے 35 دنوں میں آپ کے ساتھ کوئی اتفاق نہیں ہوا جس کی وجہ سے آپ کو ان بچوں کی تکلیف اور بے بسی کی یادآئی ہو جو اپنے گھروں میں ہیں اور انہیں کشمیر میں اسکول جانے کی اجازت نہیں ہے پھر بھی آپ خود کو تعلیم کی”آواز” کہتی ہیں۔نام نہاد نوبل انعام یافتہ۔“

Leave a reply