پاکستانی فلم میکر سرمد سلطان کھوسٹ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اعلان کیا ہے کہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کو فلم جوائے لینڈ کی ٹیم میں بطور ایگزیکٹو پرڈیوسر شامل کیا گیا ہے. اس حوالے سے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ فلم جوائےلینڈ نے ہمیں دعوت دی ہے کہ ہم اپنے قریبی لوگوں کے لیے اپنی آنکھیں کھولیں، اپنے خاندان کے اراکین اور دوستوں کو اپنی توقعات یا معاشرتی تعصب سے قطع نظر بالکل ویسے ہی دیکھیں اور قبول کریں جیسے کہ وہ ہیں۔اس خبر کو سن کر ملالہ اور فلم جوائے لینڈ کے منتظر شائقین خاصے خوش ہیں. فلم جوائے لینڈ کو پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد گیا گیا ہے کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ حتمی سلیکش میں فلم آسکر کے لئے نامزد
ہوتی یا نہیں. فلم جوائے لینڈ کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ حاصل کر چکی ہے یہ کوئی بھی پہلی پاکستانی فلم ہے جسے اتنے بڑے فلمی میلے میں ایوارڈز سے نوازا گیا ہے. فلم کےلئے تقریب میں موجود ہر فرد نے اپنی سیٹوں سے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں. سرمد کھوسٹ اس فلم کے پرڈیوسر ہیں جبکہ ہدایتکار صائم صادق ہیں. فلم کی کاسٹ میں علی جونیجو،راستی فاروق، علینہ خان، ثانیہ سعید، ثروت گیلانی۔ سہیل سمیر اور سلمان پیر شامل ہیں۔فلم پاکستان میں بھی ریلیز کیا جا رہی ہے.