کرونا وائرس کی تباہیاں : ملائیشیا نے چینی باشندوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

0
25

پتالنگ جیا:کرونا وائرس کی تباہیاں : ملائیشیا نے چینی باشندوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ،اطلاعات کے مطابق ملائشیا نے نئے مہلک کرونا وائرس کے پھیلاؤ کےخدشات کے پیش نظرصوبہ ووہان ،ہوبئی اور اس کےملحقہ علاقوں سے چینی شہریوں کے لئے ویزے معطل کردئیے ہیں۔

چینی مہلک وائرس کی تباہی سے بچنے کے لیئے ملائیشین وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق یہ پابندی ویزا فری انٹری ، آمد،الیکٹرانک اور مینول ویزے پر عائد کی گئی ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صورتحال کے بہتر ہونے پر یہ سہولت بحال کر دی جائے گی ۔

وزیراعظم ہاؤس سے جار ی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویزا معطلی پر عمل درآمد کے لئے چینی حکومت اور وزارت خارجہ سے بات چیت جاری ہے ۔ملائشیا عالمی ادارہ صحت کے طے شدہ طریقہ کار پر سختی سے عمل پیرا ہے اور اس نے کرونا وائرس کے خطرے سےے نمٹنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں ماہرین کے مشوروں پر عمل کیا ہے۔

ملائیشین حکومت کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ ریگولیٹری ملائیشین کمیونیکیشن اور ملٹی میڈیا کمیشن (ایم سی ایم سی) اور پولیس نے آج متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے کی جعلی خبریں پھیلانے والوں کو قانون کے تحت سخت ترین سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ چین میں کرونا وائرس سےہلاکتوں کی تعداد80 تک جا پہنچی ہے جبکہ دوہزار سے زائد افراد اس سے متاثرہوئے ہیں ۔ مہلک کرونا وائرس سے اب تک 11ممالک متاثر ہوئے ہیں ۔امریکہ میں کرونا وائرس کے 5 کیسز ایروزونا،الیونئے ،کیلیفورنیا ور واشنگٹن میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کینیڈا میں ایک شخص ، فرانس میں2 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔چینی صدر شی چن پنگ کے مطابق اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آرہی ہے اور ملک ایک ’نازک مرحلے‘ سے گزر رہا ہے ۔ دوسری جانب برطانوی محققین نے خبردار کیا ہے کہ چین اس وائرس پر قابو نہیں پا سکے گا۔چین کی متعدد متاثرہ ریاستوں میں سفری پابندیاں عائد ہیں۔

حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ یہ وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔اس وباء کا مرکز چینی شہر ووہان ہے ، جس کی آبادی 8.9 ملین کے قریب ہے ۔ اور یہ مہلک وباء ووہان سے لے کر چین کے کئی صوبوں سمیت تھائی لینڈ ، امریکہ اور جنوبی کوریا تک پھیل چکا ہے۔چینی شہر ووہان کے رہائشیوں کو شہر چھوڑنے سے منع کر دیا گیا ہے جبکہ بس،سب وے،فیری سروسزبند،ٹرینیں اورپروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Leave a reply