گوجرخان کے سینیئر صحافی منیر احمد ملہوترہ کو اخبار فروش یونین کا تاحیات صدر بننے پر مبارکباد کا سلسلہ جاری

گوجرخان باغی ٹی وی ( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے صدراحمدنواز کھوکھر،جنرل سیکرٹری زرین خان،سابق صدر عامر وزیر ملک اور اسدراجہ نے اخبار فروش یونین کے بلا مقابلہ منتخب عہدیداران بالخصوص گوجرخان پریس کلب کے صدراور چیئرمین گوجرخان میڈیا سینٹر منیراحمدملہوترہ کے تاحیات صدر چناؤ کا زبردست خیرمقدم کیا اورانکی خدمت اورٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے منیر ملہوترہ کو اخبار فروشوں،صحافیوں سمیت پوری اخباری صنعت اورماحول معاشرہ کاقابل قدراثاثہ قرار دیا ہے،وہ پوٹھوہار پریس کلب کے سینئر ارکان راجہ شفقت علی کیانی،راجہ محمد اقبال، مرزا ندیم،فاروق اعوان،راجہ فیصل کے ہمراہ گوجرخان میڈیا سنٹر ملہوترا بلڈنگ میں مبارکباد کے موقع پر استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے،پریس فوٹو گرافر خواجہ جہانزیب جیبی،جنرل سیکرٹری امجدحسین ملک،نائب صدر بشیراحمد سیٹھی اور تاحیات صدر منیر احمد ملہوترہ نے خطاب میں انکاشکریہ اداکیا،اس موقع پر باربر ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز صادق بٹ بھی موجود تھے،اپنے خطاب میں عامروزیرملک نے کہا کہ اخبار فروشوں کی مثالی یکجہتی کیساتھ ساتھ اپنی قیادت کی سوچ کے مطابق اپنے ساتھیوں کو معاشرہ میں ممتازومنفرد مقام دلانے، اخبار فروش اور نیوزایجنٹس کے مابین پُل کا کردار ادا کرنے، معاشرتی برائی اور طاقتور سے کمپرومائز کی بجائے مظلوم اورپسے طبقہ کوحق دلانے کیلئے منیر ملہوترہ نے تن تنہا قلمی جہادسے معاشرہ میں بلندمقام پایا،احمدنوازکھوکھر نے کہا کہ اخبار فروشوں کو در پیش انفرادی واجتماعی مسائل کے ممکنہ وفوری حل کیلئے آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن کی قیادت بالخصوص تا حیات سیکرٹری جنرل ٹکاخان سے مکمل رہنمائی اورانکے ویژن کے مطابق متعلقہ مجاز شخصیات،ادارہ جات سے مل بیٹھ کراپنی بہترین صلاحیتوں سے ملک بھرکے اخبار فروشوں،اخباری اداروں اور فیڈریشن میں بھرپورعزت کیساتھ ساتھ آج ٹکاخان کے معاون خصوصی جیسے اہم ترین منصب پر فائز ہیں،احمدنوازکھوکھرنے پوٹھوہار پریس کلب کیجانب سے انکے لئے”لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ“ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ منیرملہوترہ کوصرف اخبارفروشوں اورصحافیوں ہی نہیں بلکہ70کی دہائی میں انجمن تحفظ حقوق شہریوں کے پلیٹ فارم،مرکزی میلاد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،1973کی تحریک ختم نبوت اور1977کی تحریک بحالئی جمہوریت سے سماجی،مذہبی اور سیاسی میدان سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں خاص عزت وشہرت ملی جبکہ انکے بیٹے یاور ملہوترہ اورمعتمد ترین ساتھی امجدملک،بشیرسیٹھی وفاوخدمت میں انکے ہمرکاب ہیں،شرکاء نے اجتماعی فاتحہ خوانی کرتے ہوئے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے نائب صدر پنجاب عقیل احمد عباسی کے بڑے بھائی شکیل عباسی،زرین خان کے والدجلال خان،امجد ملک کی خواہرنسبتی (سالی)، عمر بھٹہ کے والد لطیف بھٹہ،راجہ صادق کی اہلیہ مرحومہ،مقامی سینئر مقامی صحافیوں مرحومین ڈاکٹر یوسف علی شاہ،ملک وزیرمحمد،سردارمحمد ضیاء پاکستانی،محمدنوازکھوکھر، ڈاکٹر اعجاز بٹالوی کیلئے دعائے مغفرت کی،قبل ازیں پوٹھوہار پریس کلب کے عہدیداران اور ارکان کاگوجرخان میڈیا سینٹر پہنچنے پر شایان شان استقبال کیا گیا

Leave a reply