محمدعلی سدپارہ کا جسد خاکی ملنے کی اطلاعات

0
46

محمدعلی سدپارہ کا جسد خاکی ملنے کی اطلاعات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوہ پیما مرحوم محمد علی سدپارہ کا جسد خاکی تلاش کر لیا گیا

محمد علی سدپارہ مرحوم کی میت کے ٹو بوٹل نیک سے مل گئی۔ محمد علی سدپارہ کی میت بوٹل نیک سے 300 میٹر کے فاصلے پر ملی ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے تا ہم ابھی تک محمد علی سدپارہ مرحوم کے خاندان کی جانب سے اس طرح کی کوئی اطلاع نہیں ملی، نہ ہی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی چیز سامنے آئی ہے، البتہ سوشل میڈیا پرکہا جا رہا ہے کہ سدپارہ مرحوم کی میت تلاش کر لی گئی ہے

وزیر اطلاعات گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ کے ٹو بیس کیمپ فور سے 2لاشیں ملی ہیں،لاشوں کو ری کور کرنے کیلئے آرمی کے ساتھ رابطے میں ہیں، بیس کیمپ کے قریب لاشوں تک پہنچنے میں وقت لگے گا، آرمی کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے لاشوں کو نیچے لایا جائے گا،کپڑوں سے شناخت کی جارہی ہے،

واضح ہے کہ موسم سرما میں آکسیجن کے بغیر کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران 5 فروری کو لاپتا ہونیوالے پاکستان کے کوہ پیما محمد علی سد پارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے کوہ پیما جان پابلو موہر کی موت کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی تھی ۔ گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان اور کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے بیٹے کوہ پیما ساجد سدپارہ نے سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما اب ہم میں نہیں رہے ۔

کوہ پیما محمد علی سدپارہ اپنے دو غیر ملکی ساتھیوں سمیت 5 فروری کو کے ٹو کی خطرناک چڑھائی بوٹل نیک کے قریب لاپتا ہوئے جن کی تلاش کیلئے 12 روزہ طویل ریسکیو آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی تھی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی موت کی سرکاری تصدیق پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ قوم کے عظیم سپوت کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے ۔ ادھر گلوکار علی ظفر نے محمد علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا گانا پہاڑوں کی قسم عظیم کوہ پیما کے نام کردیا۔

کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

علی سدپارہ کی موت، جہانگیر ترین نے کیا کن جذبات کا اظہار؟

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

Leave a reply