ملائکہ اروڑا نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی

0
28

بالی و ڈ کی معروف اداکارہ اور آئٹم گرل ملائکہ اروڑ نے عالمی وبا کورونا کو شکست دے دی۔

باغی ٹی وی :ملائکہ اروڑا نےسوشل میڈیا ویبسائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ چہرے پر ماسک لگائے اور ہاتھ میں کافی کا کپ پکڑے کھڑی ہیں- اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے ایک طویل پہغام لکھا جس میں انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا-
https://www.instagram.com/p/CFWRSQMBVyP/
ملائکہ نے مداحوں کو کورونا کو شکست دینے کی خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ کئی دنوں بعد اپنے کمرے سے باہر آنے اور اہلخانہ کے ساتھ بیٹھنا سیر کرنے جیسا لگ رہا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہیں کہ وہ اس وائرس میں مبتلا ہونے کی پریشانی سے باہر آچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معمولی درد اور ہلکی علامتوں کے ساتھ موذی وائرس کو شکست دینے پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں اور اپنے ڈاکٹرز، اہل خانہ، ہمسائے اور مداحوں کی خصوصی طور پر مشکور ہوں۔

مالئکہ اروڑا نے مزید لکھا کہ اس برے وقت میں آپ سب نے میرے لیے جو کچھ بھی کیا ہے اس کا شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں آپ سب برائے کرم محفوظ رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے ارحان خان اور اُس کے پالتو کتے کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ دونوں گھر کی دوسری جانب سے ملائکہ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CFG7ykKhjqU/
ملائکہ اروڑا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پیار سرحدوں کی قید سے آزاد ہے سماجی فاصلہ اور ازخود تنہائی کے ساتھ ہم نے ایک دوسرے کو دیکھنے اور ایک دوسرے سے بات کرنے کا طریقہ نکال لیا ہے۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ میرا دل یہ سوچ کر ہی ٹوٹ جاتا ہے کہ میں کچھ دن اپنے دونوں بچوں کو گلے نہیں لگا پاؤں گی ان کے پیارے چہرے مجھے بہت ہمت اور توانائی بخشتے ہیں-

اس سےقبل ملائکہ اڑورا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے لکھا تھا کہ ملائکہ اروڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کوئی ویکسین نکال دو بھائی ورنہ جوانی نکل جائے گی۔

واضح رہے کہ خیال رہے کہ با لی وڈ کے متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے جو کئی دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت مند ہوئے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور کرن کمار،جینیلیا ڈی سوزا سمیت دیگر شامل ہیں جو کم از کم 10 دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے-

دوسری جانب کورونا کی وجہ سے معروف شاعر راحت اندوری زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سینیئر اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی بھی چل بسے ہیں، تاہم وہ خود وبا سے محفوظ رہے۔

جبکہ بالی وڈ اداکار آفتاب شیوداسانی اور اداکار ارجن کپور میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی-

کورونا کا شکار ملائکہ اڑورا بچوں کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوں گئیں

کورونا وائرس کا شکار ملائکہ اروڑا کو کورونا ویکسین کا بے صبری سے انتظار

ارجن کے بعد ملائکہ اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار

دلیپ کمار کو دونوں بھائیوں کی وفات کی خبرنہیں دی گئی۔ سائرہ بانو

بالی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا وائرس کا شکار

کرونا وائرس نے دو بھائی ہی چھین لیئے :دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس سے…

بھارتی اداکارہ جینیلیا دیش مُکھ نے کورونا کو شکست دے دی

Leave a reply