fbpx

ملک صدمے میں ڈوب گیا: ٹرین کوحادثہ 111 افراد ہلاک

بوالئین :ملک صدمے میں ڈوب گیا: ٹرین کوحادثہ 111 افراد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق تائیوان میں ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 111 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے زیرانتظام ملک تائیوان کے شہرہوالیئن میں ’408 تروکوایکسپریس‘ مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں ایک سرنگ میں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک جب کہ 75 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹنل میں پیش آنے کے سبب ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، 4 بوگیوں سے 80 سے 100 مسافروں کو نکال لیا گیا ہے تاہم حادثہ سرنگ میں ہونے کے باعث امدادی کام میں دشواری کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرین میں 350 مسافرسوارتھے۔ ’408 تروکوایکسپریس‘ تائیوان کے باقاعدہ ٹرین نیٹ ورک میں سب سے تیز رفتارٹرینوں میں سے ایک ہے جس کی رفتار130 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.