بحریہ ٹاون کراچی کے متعلق خدشات ملک ریاض نے دورکردیئے

0
29

کراچی :بحریہ ٹاون کراچی کے متعلق خدشات ملک ریاض نے دورکردیئے ، چیئرمین بحریہ ٹاون کراچی ملک ریاض نے کراچی بحریہ ٹاون سے متعلق پائے جانے والے ابہام کودورکرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ دنیا کا پہلا جدید ٹاون ہوگا

باغی ٹی وی کےمطابق ملک ریاض نے کہا کہ یہ کہا جارہا ہے کہ بحریہ ٹاون کراچی اضافی چارجزوصول کررہی ہے ، ملک ریاض نے کہا کہ جن لوگوں نے بحریہ ٹاون کراچی کی بکنگ کروائی تھی ، ان کو اسی وقت بتا دیا تھا اورلکھا بھی ہوا ہے کہ بجلی گیس ، ٹرانسپورٹ ان سب کے چارجز علیحدہ علیحدہ لیئے جائیں گے

 

https://mobile.facebook.com/story.php?story_fbid=167766861302517&id=107717620640775&_rdc=1&_rdr

 

ملک ریاض نے انکشاف کیا کہ ٹرانسمیشن بحریہ خودبچھارہی ہے، ٹرانسفارمرز بحریہ ٹاون خود بنا رہی ہے، بجلی کا ایسا جدید نظام متعارف کروا رہے ہیں وہ دنیا میں کسی اورجگہ نہیں ملے گا،بجلی کا پورا انفراسٹرکچربحریہ ٹاون بچھائے گی ،ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاون 40 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کرکے نیپرا کے ریٹ کے مطابق بجلی فراہم کررہے ہیں

ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاون میں گیس فری دے رہے ہیں بجلی کا اعلیٰ انتظام موجود ہے ، لوگوں کودنیا کی ہرچیز فراہم کی گئی ، صحت ، تعلیم کا بہترین نظام ،کراچی کا بہترین ڈیپارٹمنٹل سٹورکھولا جا رہا ہے ، اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے،

Leave a reply