مزید دیکھیں

مقبول

تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ

ہفتہ واربنیادوں پر ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں...

ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ مل گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90...

سوشل میڈیا پروپیگنڈا، پی ٹی آئی کے16 افراد دوبارہ طلب

جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے...

چاند پر سے سورج گرہن کی مسحور کردینے والی تصویر

امریکی نجی کمپنی فائر فلائی ایرو اسپیس کے بلیو...

ملک ریاض مفرور ہے، وہ پاکستان نہیں آتے،خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ آچکا ہے اور اس سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فرح گوگی جو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر رقم لے کر بیرونِ ملک فرار ہوئی، اس نے ریاستی وسائل کا غلط استعمال کیا اور چوری کے مال کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ ریاستی رقم کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے، اور ایسا عمل پوری قوم کے لیے باعث شرم ہے۔وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی، عمران خان، جو کہ ہمیشہ مخالفین کو چور اور بدعنوان قرار دیتے رہے، انہوں نے خود ریاست کے وسائل کا غلط استعمال کیا اور عوام کے ساتھ ظلم کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف جو کچھ ہوا، وہ سب سامنے آچکا ہے اور ان کی حکومت نے عوام کو صرف دھوکہ دیا۔

میڈیا والے بتائیں ملک ریاض کا نام کیوں نہیں لیتے؟خواجہ آصف
خواجہ آصف نے نواز شریف کے بارے میں کہا کہ ان پر کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا، اور مخالفین کے پاس ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں۔ مذاکرات میں پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ ہے کہ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت قیدی رہا کیے جائیں لیکن یہ نہیں ہوگا۔عدالتیں ہی قیدیوں کو رہا کر سکتی ہیں،کسی کوغلط فہمی نہیں ہونی چاہئےکہ القادر کوئی یونیورسٹی نہیں ہے،190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام اور حکومت کا پیسہ ہے،ٹی وی پر سنا ہے کہ یونیورسٹی سرکاری تحویل میں لی جا رہی ہے، سوکالڈ یونیورسٹی، کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے،یہ یونیورسٹی نہیں ہے، ملک ریاض مفرور ہے، وہ پاکستان نہیں آتے کیونکہ مقدمے میں سب سامنے آگیا ہے،برطانیہ سے آنے والا پیسہ عمران خان نے ملک ریاض کے اکاؤنٹ میں ڈالا گیا، وہ پیسہ پاکستانی حکومت کا تھا،میڈیا والے بتائیں ملک ریاض کا نام کیوں نہیں لیتے؟ جیو والے بیپ، بیپ کرتے ہیں، جہاں سے مال ملے وہاں کوئی نہیں بولتا،

عمران خان نجات دہندہ نہیں، نوسرباز فراڈیا ہے،کوئی بزدار ہوتا ہے کوئی گوگی ،نام ہی شریفوں والے نہیں، گوگا، گوگی، کن ٹٹے نام ہیں،خواجہ آصف
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ مذاکراتی ٹیم میں کوئی بتادےمیں نےمذاکرات سےمنع کیاہو،پی ٹی آئی والوں نےخودکہاہےفیصلےکامذاکرات پراثرنہیں پڑےگا،اللہ کرے ملک کیلئے خلوص کیساتھ مذاکرات جاری رہیں، عمران خان نجات دہندہ نہیں، نوسرباز فراڈیا ہے، کوئی بزدار ہوتا ہے کوئی گوگی ہوتی ہے، عجیب عجیب نام ہیں،نام ہی شریفوں والے نہیں، گوگا، گوگی، کن ٹٹے نام ہیں،

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ سے جڑے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے کرپٹ پریکٹس پر عمران خان کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے، عدالت نے عمران خان کو 10 لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا۔

بانی پی ٹی آئی ملکی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکو ثابت ہوچکا ،عطا تارڑ

عمران،بشریٰ کو سزا، پی ٹی آئی کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،عمران کو 14،بشریٰ کو 7 برس قید کی سزا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan