ملک ریاض کا منصوبے میں مرکزی کردار، گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ عدالت
ملک ریاض کا منصوبے میں مرکزی کردار، گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں کہا کہ ابھی تک چارج فریم نہیں ہوا 85 گواہان بھی ہیں،عدالت نے کہا کہ مبینہ طور پر باغ ابن قاسم کی زمین کسی اور کے نام الاٹ کرکے پھر گلیکسی کے نام کروائی،وکیل نے کہا کہ 25ملزمان میں سے نیب نے صرف4 کو گرفتار کیا،
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اتنے سارے ملزمان میں نیب نے صرف 4 کو ہی کیوں چنا؟ جس پر نیب حکام نے عدالت کو جواب دیا کہ ملزمان کی گرفتاری کا فیصلہ ان کے کردار کے مد نظر رکھ کر کیا گیا،
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ ملک ریاض کا منصوبے میں مرکزی کردار تھا گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ کیا سب ملزمان کا جرم قابل گرفت نہیں تھا؟ چیئرمین نیب نے کیا تحریری طور پر صرف4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا؟ جس پر نیب وکیل نے عدالت میں کہا کہ چیئرمین نیب کا ایسا کوئی تحریری حکمنامہ نہیں،
تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ملک ریاض کو کہا جائے،آپ نیوز کے ملازمین کا جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کو خط
ملک ریاض کے باپ سے پیسے لے کر نہیں کھاتا، کوئی آسمان سے نہیں اترا کہ بات نا کی جائے، اینکر عمران خان
عظمیٰ تشدد کیس پر کمزور ترین ایف آئی آر بنائی گئی ، حسان نیازی کا شیریں مزاری سے تعاون کا مطالبہ
عظمیٰ تشدد کیس، مجھے خریدنے کیلئے بڑی بڑی آفرز کی جا رہی ہیں ، نہیں بکوں گا، حسان نیازی
عظمیٰ خان کی پریس کانفرس چینلز نے کیوں نہ دکھائی، طاقتور لوگ اثر انداز ہوگئے.
عظمیٰ سسٹرز تشدد کیس میں ملک ریاض کی بیٹی ملوث، ثبوت سامنے آ گئے
ملک ریاض کی فیملی کے تشدد و دھمکیوں کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر
عظمیٰ تشدد کیس، پولیس مجرموں کو گرفتار کرے، سزا ملے تا کہ عبرت کا نشان بنیں، اعجاز چودھری
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ نیب قانون کا اطلاق سب پر یکساں لاگو کرنا ہوگا،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب نے صرف فرنٹ مین ہی پکڑے اصل کرداوں کو کچھ نہیں کہا،وکیل نے عدالت میں کہاکہ ملک ریاض فیملی نے ویڈیو لنک کے ذریعے 7 میں 6 ریفرنسز میں پلی بارگین کرلی،
عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا