پاکستان کیساتھ ملکرماحولیاتی تبدیلی کےمنصوبوں پرکام کررہےہیں:پاکستان کامیابی سےآگےبڑھ رہا ہے:چینی صدر

0
33

اسلام آباد:پاکستان کیساتھ ملکرماحولیاتی تبدیلی کےمنصوبوں پرکام کررہےہیں:پاکستان کامیابی سےآگےبڑھ رہا ہے: اطلاعات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کےساتھ مل کرماحولیاتی تبدیلی کےمنصوبوں پرکام کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں عالمی یوم ماحولیات کی مرکزی تقریب سے چینی سفیر نونگ رونگ کی طرف سے سنائے گئے پیغام میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ماحول کی بہتری کا کام انسانیت کی بقا کیلئے ضروری ہے، ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی اور ایکو سسٹم میں تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے، تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی قوانین اور تعاون کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چین پاکستان کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تبدیلی کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے، دنیا نے تسلیم کیا پاکستان کو آئندہ نسلوں کی فکر ہے، خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگائے، قدرتی ماحول کی بحالی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے

Leave a reply