بابری مسجد کیس,ہندو انتہا پسند اور عدالتیں ایک پیج پر پاکستان عالمی عدالت کا رخ کرے, ملک ظہیر اعوان

0
37

راولپنڈی :بابری مسجد کیس کے فیصلے سے پوری امت مسلمہ کے نوجوانوں کے سینوں میں مزید آگ بھڑکا دی ہے۔آگے ہی نہتے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ظلم وجبر بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے تھے جس پر امت مسلمہ کے نوجوانوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا تھا۔ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی وسابق سٹی جنرل سیکریڑی تحریک انصاف نے القلم اکیڈیمی ظفرالحق روڈ پر اقبال ڈے کی مناسبت سے پروگرام میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے بابری مسجد کیس پر ردعمل دیتے ہوئے مزید کہا کہ امت مسلمہ کے نوجوانوں کو اقبال کے شاہین کی صفات پیدا کر کے فلسفہ خودی کو اپنا کر پوری دنیا میں اپنا مقام بنانا پڑے گا۔حکومت پاکستان کو تمام بین الاقوامی فورم پر بھارتی حکومت کے انتہا پسند رویے اور بابری مسجد کیس کے ناانصافی خلاف میرٹ فیصلے پر پوری قوت سے مہم چلانی چاہیے اور آئی سی جے میں جانا چاہیے تاکہ دنیا کے سامنے بھارتی حکومت اور سپریم کورٹ کا انتہا پسندانہ چہرہ واضع ہو سکے۔

Leave a reply