مالکن کو بیہوش کرکے ملازمہ سوا کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لے اڑی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھریلو ملازمہ نے مالکن کو بے ہوش کرنے کے بعد گھر کا صفایا کردیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمہ ایک کروڑ 38 لاکھ 98 ہزار روپے سے زائد مالیت کا سونا، ملکی و غیرملکی کرنسی لوٹنے کے بعد رکشے میں باآسانی فرار ہوگئی۔ واردات کے بعد خاتون کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں گزشتہ روز گھریلو ملازمہ نے مالکن کو بیہوش کرکے گھر کا صفایا کردیا، ملزمہ 20 لاکھ روپے، 10 ہزار ڈالر، 32 تولے سونا لوٹ کر رکشے میں فرار ہوگئی۔پولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں شیخ اویس احمد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نقاب پوش ملازمہ کو واردات کرکے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، ملازمہ کے ہاتھ میں نقدی اور طلائی زیورات سے بھرا تھیلا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر سے کچھ دور پیدل چلنے کے بعد ملازمہ رکشے میں فرار ہوئی۔ پولیس نے ملازمہ اور رکشے کی تلاش شروع کردی ہے۔

کے-الیکٹرک کی 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست

Comments are closed.