ملیر میمن گوٹھ میں گھر میں فائرنگ سے باپ بیٹی جاں بحق

ملیر میمن گوٹھ میں گھر میں فائرنگ سے باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ملیر میمن گوٹھ میں گھر میں فائرنگ سے جاں بحق باپ بیٹی کی شناخت 50 سالہ غلام حیدر اور 20 سالہ بشریٰ کے نام سے ہوئی جب کہ فائرنگ سے 17 سالہ زینب زخمی بھی ہوئی۔

مقتول کی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ غلام حیدر تعویذ گنڈے کرتا تھا،کچھ روز قبل اس کے عمل سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھی جس کے شوہر نے غلام حیدر سے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی، رات گئے ملزم گھر میں آیا اور فائرنگ کردی۔

خاتون کے مطابق فائرنگ کرنے کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔

Comments are closed.