ملکہ قلوپطرہ کی زندگی پر بننے والی فلم کے لئے اسرائیلی اداکارہ گال گدوت منتخب

0
75

قدیم مصری ریاست کی ملکہ ’قلو پطرہ‘ کی زندگی پر بننے والی ہا لی وڈ فلم کے لیے 35 سالہ اسرائیلی اداکارہ گال گدوت کا انتخاب کیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : غیر ملکی ویب سائٹ ڈیڈ لائن کے مطابق ’قلو پطرہ‘ کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے ہا لی وڈ کے معروف پروڈکشن ہاؤس پیراماؤنٹ پکچرز نے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے۔

رپورٹ کے مطابق جہاں معروف اسٹوڈیو نے فلم کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے وہیں پروڈکشن ہاؤس نے فلم کی ہدایت کار اور اداکارہ کا بھی انتخاب کرلیا۔

’قلو پطرہ‘ کی زندگی پر اسی نام سے بنائی جانے والی فلم کی ہدایات معروف خاتون ہدایت کارہ پیٹی جینکنس دیں گی جنہوں نے ہا لی وڈ فلم ’ونڈر ویمن‘ کی ہدایات بھی دی ہیں۔

قلو پطرہ کی کہانی امریکی خاتون لکھاری لائتا کولوگردیس لکھیں گی جب کہ وہ فلم کو پروڈیوس بھی کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ پہلا بڑا پروجیکٹ پیکیج ہے جو پیراماؤنٹ موشن پکچر گروپ کے صدر ایما واٹس نے ایک نیلامی میں جیتا ہے جو یونیورسل ، وارنر بروس ، نیٹ فلکس اور ایپل کے پاس آئی ہے۔

اس فلم کو اٹلس انٹرٹینمنٹ کے چارلس روون ، جینکنز ، گڈوت اور ان کے پائلٹ ویو موشن پکچرز کی پارٹنر جارون ورسانو پروڈیوس کریں گے۔ کالگریڈیز ایگزیکٹو پروڈیوسر ہوگی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’قلو پطرہ‘ کی زندگی پر بنائی جانے والی تھرلر پولیٹیکل بائیوگرافی فلم کوکب تک ریلیز کیا جائے گا تاہم امکان ہے کہ فلم کی شوٹنگ آئندہ سال شروع کی جائے گی۔

’قلو پطرہ‘ کی زندگی پر پہلے بھی 1963 میں ہا لی وڈ میں اسی نام سے فلم بنائی جا چکی ہے جس میں معروف اداکارہ ایلزبتھ ٹیلر نے مصری ملکہ کا کردار ادا کیا تھا۔

’قلو پطرہ‘ 45 ویں قبل مسیح صدی میں مصر کی خوبرو اور شاطر ملکہ رہ چکی ہیں انہیں فرعونوں کے دور کی سب سے حسین و جمیل و شاطر ملکہ بھی کہا جاتا ہے۔

’قلو پطرہ‘ کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ انہوں نے دشمن ریاست رومی سلطنت کے شہزادے اور فوجی جرنل جولیس سیزر کو بھی اپنے حسن کی بدولت دام میں گرفتار کر رکھا تھا۔

’قلو پطرہ‘ کے حوالے سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جب جولیس سیزر کا خاتمہ ہوا تو انہوں نے ایک اور رومی جنرل مارک انتھونی کو بھی اپنے دام میں گرفتار کیا اور اس سے بھی عشق لڑاتی رہیں۔

’قلو پطرہ‘ کو نہ صرف مصر کی حسین ترین خاتون اور ملکہ کا اعزاز حاصل تھا بلکہ کہا جاتا ہے کہ ان کی جوانی اور خوبصورتی کے قصے روم اور یونان سمیت اس وقت کی دیگر سلطنتوں تک مشہور تھے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فلم میں قلوپطرہ کی زندگی میں آنے والے مرد جرنیلوں یعنی جولیس سیزر اور مارک انتھونی سمیت دیگر کے کردار کے لیے کن اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا۔

ڈزنی اسٹوڈیو کا مولان کے بعد اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ کو بھی آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے جلد شادی کے فوائد بتا دیئے

ارطغرل غازی کے پاکستان آنے سے مشرقی وسطیٰ کے کچھ ممالک ناراض ہیں سینئر صحافی…

Leave a reply