ماموں سمیت قریبی عزیز کی زیادتی، 16 سالہ لڑکی کی خودکشی

1 مہینہ قبل
تحریر کَردَہ

پنجاب کے علاقے مظفرگڑھ میں ماموں اورقریبی رشتے دار کی جانب سے زیادتی کا شکار 16 سالہ لڑکی نے مبینہ خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق خودکشی سے ایک روز قبل لڑکی نے اپنے والد اور بہن کو بتایا تھا کہ 2 ماہ قبل اس کے ماموں اور رشتے دار نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاشرے میں بچوں،بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوگیا ہے ، ملزمان سرعام دندناتے پھر رہے ہیں جس کی وجہ بااثرشخصیات ہیں جو کہ اُن کی پشت پناہی کررہی ہیں، حقیقی رشتے بھی اعتبار کے قابل نہیں رہے، ایسا ہی واقعہ مظفر گڑھ میں پیش آیا جہاں 16 سالہ لڑکی نے مبینہ خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی جس کے بعد اس لڑکی نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور لڑکی کی لاش سے نمونے فارنزک ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوادیے۔مظفر گڑھ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رضوان احمد خان نے کہا کہ نابالغ کی موت کے مبینہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

وزیراعلی سندھ کی ہدایت ،ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

Latest from تازہ ترین