سابق بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ سینے میں درد کے باعث ہسپتال داخل

0
36

بھارت کے سابق وزیر اعظم اور کانگریس کے اہم راہنما ڈاکٹر من موہن سنگھ کو طبیعت کی خرابی کے باعث نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ کارڈیالوجی میں داخل کر دیا گیا ہے۔ انہیں سینے میں شدید تکلیف کے باعث نئی دہلی کی اس پریمئر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں فوری طور پر داخل کردیا۔ پروفیسر آف کارڈیالوجی ڈاکٹر نیتش نائیک نے ڈاکٹر من موہن سنگھ کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ ان کے اہم ٹیسٹ لے لئے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد صحیح صورتحال سامنے آئے گی۔ پاکستان کے شہر چکوال میں پیدا ہونے والے اوربھارتی ریاست راجستھان سے بھارتی راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر من موہن سنگھ 2010سے2014 تک بھارت کے وزیراعظم رہے۔ امرتسر میں سکھوں کے مذہبی مقام گولڈن ٹمپل میں سکھوں کے بڑی تعداد نے ڈاکٹر من موہن سنگھ کی جلد صحت یابی کے لئے پاٹھ شروع کر دیا ہے۔

Leave a reply