آم کا استعمال جِلد کےمتعددمسائل کاحل اوررنگت میں واضح نکھارلاتا ہے لیکن کیسے؟

0
39
آم کا استعمال جِلد کےمتعددمسائل کاحل اوررنگت میں واضح نکھارلاتا ہے لیکن کیسے؟ #Baaghi

پاکستان متعددپھلوں کی طرح آم کی پیداوار میں بھی دنیا بھر میں مشہور ہے دنیا بھر کے زرعی سائنسدانوں کے مطابق آم جیسا ذائقہ اور مٹھاس پورے کرہ ارض پر کہیں نہیں پائی جاتی پاستانی آم اپنے ذائقے کی وجہ سے بہت سے ممالک میں پسند کیا جاتا ہے فرانسیسی مورخ ڈی کنڈوے کی مطابق برصغیرمیں آم چار ہزار سال قبل بھی کاشت کیا جاتا تھا برصغیر کو آموں کا گھر بھی کہا جاتا ہے آم گرمیوں کی پیداوار ہے پاکستان میں آم کی سب سے زیادہ پیداوار پنجاب اور سندھ میں ہوتی ہے-

آم کو ہرکوئی شوق سے کھاتا ہے اور ہر عمر کے افراد میں یکساں مقبول ہے اسکے خوش کن ذائقے اور لذت کی وجہ سے اسے پھلوں کابادشاہ بھی کہا جاتا ہے آم کی بہت سی اقسام ہیں جن میں چونسہ دسہری الماس سندھڑی لنگڑا انوررٹول الفانسو وغیرو ہیں-

جامن کے حیرت انگیز فوائد

آم کے صحت پر بے شمار طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں مگر زیادہ تر افراد آم کے خوبصورتی میں اضافے کے لیے استعمال اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد سے نے خبر ہیں-

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق تمام پھلوں کا بادشاہ آم ایک فرحت بخش موسمی پھل ہے، موسمی پھلوں میں قدرت نے بیش بہا خزانہ چھپا رکھا ہے، جہاں پھل کھانے سے مجموعی صحت پر طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں اِن کے چہرے پر بطور فیس ماسک کے استعمال سے بھی جِلد صاف شفاف، نرم و ملائم اور کھِل اٹھتی ہے، رنگت صاف ہوتی ہے آم کے استعمال سے چہرے پرکیل مہاسے نہیں نکلتے-

آم پھلوں کا باشاہ کے حیران کن فوائد

آم ایک ایسا پھل ہے جس کے گودے میں بے شمار منرلز اور وٹامنز پائے جاتے ہیں، آم کا گودا براہ راست جِلد پر لگانے سے جِلد کے متعدد مسائل حل اور رنگت میں واضح نکھار آتا ہے۔

صحت کے لیے مفید آم سے بننے والے حیرت انگیز نتائج کے حامل فیس پیک بنانے اور اسے چہرے پر لگانے کا طریقہ کار مندرجہ ذیل ہے:

آم، دہی اور شہد سے بننے والا فیس ماسک

چکنی جلد والوں کے لیے موسم گرما بہت سے مسائل اور شکایات ساتھ لاتا ہے، اس موسم میں چکنی جِلد کا علاج بھی آم سے باآسانی کیا جا سکتا ہے۔

فیس پیک بنانے کا طریقہ

پکے ہوئے میٹھے آم کا گودا ایک کھانے کا چمچ، ایک چائے کا چمچ دہی اور شہد لے لیں اور اب ان سب اجزاء کا اچھی طرح پیسٹ بنا لیں، اب اسے چہرے پر انگلیوں کے پوروں یا برش کی مدد سے لگائیں اور 10 منٹ بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

ایلوویرا کے فوائد

آم اور بیسن سے بننے والا فیس ماسک

پکے ہوئے میٹھے آموں کا گودا دو چائے کے چمچ، 2 چائے کے چمچ بیسن، ڈیڑھ چائے کا چمچ شہد اور چند بادام لے لیں۔

اب ایک پلاسٹک یا کانچ کے برتن میں آم کا گودا، بیسن، پسے ہوئے بادام اور شہد اچھی طرح مکس کر لیں، اب اس مکسچر کی مدد سے نرمی سے چہرے پر گول دائروں میں مساج کریں، 10 سے 12 منٹ کے لیے لگا چھوڑ دیں، اس کے بعد پانی سے دھولیں۔

اس عمل کو دن میں دو بار کیا جا سکتا ہے، اس فیس پیک کے لگانے سے رنگت دنوں میں صاف ہوتی ہے اور سورج سے جھلسی ہوئی جِلد کا بہترین علاج ہوتا ہے۔

3: آم کا گودا جلد کی نمی بھی بحال کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، رنگت صاف رکھنے اور جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لیے آم کا گودا لیں اور اس سے چہرے پر 2 سے 3 منٹ تک مساج کریں، پھر اسے 5 منٹ کے لیے لگا چھوڑ دیں اور بعد ازاں ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

قدرتی اجزاء سے چہرہ حسین بنائیں

اس عمل سے جلد چمکدار، صاف، نرم و ملائم اور ایون ٹون ہو جائے گی مؤثر نتائج حاصل کرنے کے لیے اس عمل کو ایک ہفتے میں 3 بار دہرائیں۔

علاوہ ازیں آم قبض کشاء بھی ہے اور چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے ساتھ ساتھ بالوں کے لئے بھی مفید ہے جن کےبال گر رہے ہوں وہ آم کازیادہ استعمال کریں کیونکہ آم بالوں کو مضبوط بناتے ہیں-

موٹے زیادہ وزن والے افراد آم کم استعمال کریں کیونکہ آم وزن بڑھاتا ہے کمزور یا دبلے پتلےافرد وزن بڑ ھانا چاہتے ہوں تووہ آموں کا استعمال باقاعدگی سے کریں آم مثانے کوبھی تقویت دیتا ہے اور آم کھانے والےافراددمے کا شکار بھی نہیں ہوتے اور جن کےمعدو میں گرمی ہووہ ساتھ کچی لسی کا استعمال ضرور کریں-

بالوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟

Leave a reply