fbpx

منگھوپیر پولیس کے ہاتھوں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا دہشتگرد گرفتار

منگھوپیر پولیس کے ہاتھوں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا دہشتگرد گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز نے بتایا کہ ملزم کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے گروپ BRA سے تھا، ملزم منگھوپیر کے علاقہ مشکے پاڑہ میں رہائش پذیر تھا ۔ویسٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر منگھوپیر کے علاقہ میں کاروائی کر کے ملزم عبدالرزاق ولد عبدالملک کو گرفتار کیا گرفتار ملزم سے موقع پر ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا جو ممکنہ طور پر قیمتی جانوں کے ضیاء اور ناپاک عزائم کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ملزم نے دوران انٹروگیشن اعتراف کیا کہ اس نے سال 2010 میں بلوچ لبریشن آرمی میں شمولیت اختیار کی۔ملزم کالعدم بلوچ لبریشن آرمی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد کمانڈر عبدالمالک کی زیر قیادت 2015 تک ملک دشمن سرگرمیوں میں سرفہرست رہا ہے۔ملزم کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری، برآمدہ ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل ٹیم کو طلب کرلیا گیا ہے۔ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.