مانسہرہ گاٶں خواجگان بستی مراد پور میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

مانسہرہ گاٶں خواجگان بستی مراد پور کے مقام پر چوہدری رحمت علی فاونڈیشن کے چیئرمیں چوہدری منیر گجر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ مانسہرہ کی ٹیم نے فری آئی کیمپ منعقد کیا جس میں کثیر تعداد میں مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور فری میڈیسن بھی دی گئیں

اس موقع پر 40 کے قریب مرد و خواتین مریضوں کو آپریشن کیلے محبوب آئی ہسپتال گاندھیاں ریفر کیا گیا جہاں پر تمام مریضوں کو مفت آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی اس موقع پر چوہدری رحمت علی فاونڈیشن کے ڈسٹرکٹ مانسہرہ کے صدر سردار عبداللطیف صاحب نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ پورے ڈسٹرکٹ میں اس طرح کے مزید کیمپ لگائے جائیں

تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق لوگ مستفید ہو سکیں جنرل سیکرٹری چوہدری رحمت علی فاونڈیشن ڈسٹرک مانسہرہ سردار حق نواز قادری کا کہنا تھا غریب اور نادار لوگوں کی مدد کر کے دلی سکون ملتا ہے اور عوامی خدمت کا یہ جذبہ انشاءاللہ جاری و ساری رہے گا اہل علاقہ نے بھی چوہدری منیر گجر کی اس کاوش کو سراہا اور ڈسٹرکٹ مانسہرہ کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا…

Comments are closed.