ما نسہرہ پو لیس کی بڑی کاروائی ، بین الصوبائی ڈکیٹ گینگ گرفتار

0
30

میڈیا کوارڈینیشن سیل مانسہرہ پولیس مانسہرہ پولیس کی بڑی کاروائی بین الصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار 06-03-2021کو تھانہ بالاکوٹ کی حدودکو ٹیڈا موڑ میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کرنے والے5ملزمان محمد نسیم ولد محمد اقبال سکنہ شوہال مزلہ ، گل شیرازولدعبدالحی سکنہ آلاڑی بالاکوٹ ، جہانزیب ولد میر افضل سکنہ آلاڑی بالاکوٹ ، بلال ولد سید رسول سکنہ شوہال مزلہ ، طفیل ولد غلام رسول سکنہ شوہال مزلہ گرفتار ڈی پی او مانسہرہ آصف بہادر کی ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس۔واردات کے دوران ملزمان موبائل فونز سمیت نقعدی لے کر فرار ہوگئے تھے۔مدعی غلام محمد ولد غلام جیلانی سکنہ نوکوٹ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ علت نمبر 85زیر دفعہ 382/34PPCکے تحت درج کیاگیا

۔مرکزی ملزم محمد نسیم ولد محمد اقبال کے خلاف مظفرآباد ، گلگت بلتستان سمیت ضلع مانسہرہ اورضلع ہری پورکے مختلف تھانوں میں 16 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ملزم چوری، ڈکیتی وراہزنی کی مختلف وارداتوں میں گلگت بلتستان اور مظفرآباد پولیس کو مطلوب ہونے کے ساتھ ضلع مانسہرہ پولیس تھانہ صدر اور تھانہ بالاکوٹ اور ضلع ہری پورکوبھی چوری،ڈکیتی اور اغواء جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔مرکزی ملزم محمد نسیم نے تھانہ سٹی گاہگوچ ضلع غذر کے علاقہ میں عالم ولد پیردادساکن ٹاؤن شپ مانسہرہ کی گاڑی موٹر کار بکنگ پر لے جاکر ایک گہری کھائی میں قتل کرنے کے بعد اُس کی لاش پھینک دی تھی اور اس کی گاڑی چھین لی تھی

اِس طرح مورخہ22-02-2021کو تھانہ بالاکوٹ شوہال نجف بازار میں رات کی تاریکی میں محمد منیر ولد سرور ساکن شوہال کی موبائلوں کی دکان کی چھت اُکھاڑ کر موبائل فون چوری کئے۔ ڈی پی او مانسہرہ آصف بہادر کاکہنا تھا کہ مانسہرہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کویقینی بنانے کے لیئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے اور
آئندہ بھی عوام کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

Leave a reply