منشیات کیس کی سماعت، عدالت نے رانا ثناء اللہ سے کیا مکالمہ کیا؟

0
34
rana sanaullah

منشیات کیس کی سماعت، عدالت نے رانا ثناء اللہ سے کیا مکالمہ کیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسدادمنشیات عدالت لاہورمیں رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ عدالت میں پہچن گئے،

وکیل نے کہا کہ اےاین ایف حکام شہریارآفریدی سےراناثنااللہ کی سی سی ٹی وی یافوٹیجزفراہم کریں،جسٹس شاکر حسین نے کہا کہ جتنے لوگ عدالت میں کھڑے ہیں وہ بیٹھ جائیں،جج نے رانا ثناء اللہ سے بھی مکالمہ کیا اور کہا کہ رانا صاحب آپ بھی بیٹھ جائیں، جس پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں اپنا کیس خودروسٹرم پرکھڑاہوکردیکھناچاہتاہوں،

وکیل نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے خلاف تاحال قواعد وضوابط کے مطابق چالان جمع نہیں کروایا گیا،چالان کے ساتھ لف تمام دستاویزات رانا ثنااللہ کو فراہم نہیں کی گئیں،صرف راناثنااللہ کوچالان کے2صفحات فراہم کیےگئےجوکافی نہیں ،سی ڈی آر،کیمیکل رپورٹ،ایف آئی اے کی سفر کی دستاویزات بھی فراہم نہیں کی گئیں،جب چالان پیش کیا جاتا ہے تو تمام دستاویزات ملزم کو فراہم کی جاتی ہیں،

سپریم کورٹ میں راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکر دی گئی،راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست نےاے این ایف نےدائر کی،ضمانت منسوخی کی درخواست 17 صفحات پر مشتمل ہے ،

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

Leave a reply