منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کے وکلاء نے کر دیا اہم اعلان

0
21
rana sanaullah

منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کے وکلاء نے کر دیا اہم اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج عدالت کاروائی کا بائکاٹ کیا ہے۔ یہ پولیس اسٹیٹ نہیں اوپن کورٹس ہیں۔ ریاست نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اگر ٹرائل پولیس نے ریگولیٹ کرنا ہے تو ہم اسکا حصہ نہیں بنیں گے۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں۔ جب سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں صحافیوں پر پابندی نہیں تو یہاں کیوں ہیں۔ سپریم کورٹ میں حساس ترین مقدمات چلے لیکن نہ صحافیوں کو روکا گیا نہ وکلا کو۔پاکستانی شہریوں کا حق ہے کہ وہ یہ ٹرائل دیکھیں۔ جرنلسٹ کا رائٹ ہے کہ وہ ٹرائل دیکھیں۔

رانا ثناء اللہ کے وکیل زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ وکلا کی ٹائیاں پکڑی گئیں۔ کیونکہ یہ مقدمہ جھوٹا ہے۔ اس لیے یہ نہیں چاہتے کہ پبلک کو پتہ چلے،یہ اوپن کورٹ ہوگی۔ اگر ماحول ٹھیک ہو گا تو ہم مقدمہ لڑیں گے نہیں تو ہم بائکاٹ کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں عدالت پیش کیا گیا،رانا ثنا اللہ کے وکلا نے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،رانا ثنا اللہ کے وکلا نے پولیس کی بدنظمی پرعدالتی بائیکاٹ کیا

طاہر خلیل سندھو کا کہنا ہے کہ وکلا کو سیکیورٹی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی. عدالت نے 14 دسمبر کو رانا ثناء اللہ کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا.

قبل ازیں صحافیوں کو بھی کمرہ عدالت جانے سے روک دیا گیا تھا.اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی،

Leave a reply