منشیات فروش گرفتارکرلیے گئے، منشیات اور اسلحہ برآمد

0
25

ہنگو پولیس نے ضلع کرم سے ہنگو منشیات و اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے، خفیہ پولیس ٹیم اوردوابہ پولیس نے علاقہ درشئی بانڈہ میں ناکہ بندی کے دوران موٹرکار کےخفیہ خانوں سےبھاری مقدارمیں چرس اوراسلحہ برآمد کرکے منشیات سمگلرکوگاڑی سمیت حراست میں لےلیا ہے.

جبکہ دوسری کاروائی میں پولیس نےجدید بانڈہ طورہ وڑی کےقریب ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل سوارسے تین کلوگرام چرس برآمد کرکے منشیات ڈیلرکوموٹرسائیکل سمیت گرفتارکرلیا گیا ہے.

ڈی اوہنگو اکرام اللہ خان کی خصوصی ہدایت پرہنگوخفیہ پولیس ٹیم کےانچارج ڈی ایس پی شفیق خان کی قیادت میں تھانہ دوابہ ایس ایچ او ایس ائی آصف حیات نے مخبرکی اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے ضلع کرم سے ہنگو منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے، علاقہ درشئی میں ناکہ بندی کےدوران موٹرکارنمبر/485 BDP کے خفیہ خانوں سے پانچ کلوگرام چرس، ایک کلاشنکوف، دوعدد بندوق اورمتعدد کارتوس برآمد کرکے منشیات سمگلرلیاقت اللہ ولد شاہ جہان سکنہ درشئی کوگاڑی سمیت حراست میں لےلیا ہے.

جبکہ دوسری کاروائی میں طورہ وڑی کےقریب جدیدبانڈہ میں ناکہ بندی کےدوران منشیات ڈیلرمحمد ایاز ولدمحمد زاد گل کوحراست میں لے کرموٹرسائیکل کےہینڈل میں لگے لفافے سے تین کلوگرام چرس برآمد کرلی ہے، پولیس نے موٹرسائیکل قبضے میں لے کرملزم کو تھانہ دوابہ منتقل کردیا ہے، ملزمان کےخلاف 9D CNSA اور15AAکےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ملزمان سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے.

Leave a reply