منشیات کی روک تھام، شہریار آفریدی نے کیا تعلیمی اداروں کیلئے بڑا اعلان

وزیر انسداد منشیات شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ منشیات فروش قانون کی گرفت میں آتے ہیں تو اداروں کو خرید لیتے ہیں،پاکستان میں اے این ایف کے29تھانے جبکہ افرادی قوت صرف2800 ہے.

آج انسداد منشیات کا عالمی دن،نوجوان نسل فیشن میں نشے کی عادی بن رہی ، خاص رپورٹ

باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرانسداد منشیات شہریارآفریدینے انسدا دمنشیات کےعالمی دن پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز منشیات کی لعنت کو بہت ہلکا لیتے ہیں اجتماعی طورپربہت کچھ کرناباقی ہے،شہر یار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہمنشیات کی فروخت اب کاروبارکی شکل اختیارکرچکی ،منشیات بلوچستان سے ایران اورافغانستان کےراستےجاتی ہیں،

شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ ایف آئی اے میں لائبریری نہیں جہاں جاکر وکیل اپنا کیس تیار کر سکے ، اے این ایف کی ٹیم ریڈ کرتی ہے تو گواہی بھی انہیں دینا پڑتی ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےہمیں ویژن دیاکہ تمام ایئر پورٹس ،ملک کےداخلی راستوں پرنگرانی کریں،تمام صوبوں کے تمام اسکولوں میں سرگرمیوں پرکیمروں سے نگرانی کی جائے گی ،کسی ایک ادارے سے کوئی ایک بھی کیس آیات و کارروائی کی جائے گی،انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ والدین اپنے بچوں کی حرکات اور سوشل سرکل پر نظر رکھیں .

Comments are closed.