سندھ پولیس میں جرائم پیشہ افراد سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائیاں جاری ہیں۔
آئی جی سندھ آفس کے مطابق منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے ساتھ رابطے رکھنے کے الزام میں سندھ پولیس میں پہلی لیڈی سب انسپکٹر اور سی آئی اے انچارج بینظیر جمالی کو معطل کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا کہ بینظیر جمالی پر منشیات فروشوں اور اسمگلروں سے تعلقات کا الزام ہے، یہ محکمہ جاتی کارروائی آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔آئی جی سندھ آفس سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بینظیر جمالی کو معطلی کے دوران تنخواہ و الانس قواعد کے مطابق دیے جائیں گے اور انہیں فوری طور پر بی کمپنی پی ایچ کیو گارڈن کراچی میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بینظیر جمالی سندھ میں پہلی خاتون سب انسپکٹر ہیں جنہیں منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔سندھ پولیس کے ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں سے روابط کے الزامات پر متعدد افسران کو پہلے بھی معطل کر کے بی کمپنی بھیجا جا چکا ہے۔
ڈاکٹر عافیہ رہائی،امریکی ریاست ٹیکساس کی جیل کے باہر مظاہرہ
ٹیرف میں اضافہ، ایپل نے لاکھوں آئی فون بھارت سے نکال لیے
کراچی، پراسیسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ، ریسکیو آپریشن جاری
ٹرمپ کا دورۂ سعودی عرب ، تیاری کیلئے سعودی وزیر خارجہ امریکہ پہنچ گئے