منشیات سے پیسہ بنانے والوں نے پیسہ کہاں کہاں استعمال کیا، وزیراعظم کا بڑا اعلان

0
30

منشیات سے پیسہ بنانے والوں نے پیسہ کہاں کہاں استعمال کیا، وزیراعظم کا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا،

وزیر اعظم عمران خان نے اے این ایف ہیڈ کوراٹرزکی نئی عمارت کا افتتاح کردیا،وزیرِ اعظم عمران خان نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا،وزیراعظم کو اے این ایف کے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی کے خلاف کام کرنا ہوگا،منشیات کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر توجہ نہیں دی گئی ،80 کی دہائی میں جس نے منشیات سے پیسہ بنایا اس کو غلط سمجھا ہی نہیں گیا منشیات سے پیسہ بنانے والوں نے معاشرے اور ملک کو نقصان پہنچایا،منشیات سے پیسہ بنانے والوں نے پیسہ رشوت،الیکشن مہم اور مجرموں کو پناہ دینے میں استعمال کیا،معاشرے میں منشیات ناسور ہے اور اس کا نقصان گھر سے لیکر ملک تک جاتاہے ،پاکستان میں 70 لاکھ افراد منشیات کےعادی بن چکے،منشیات سے پیسہ بنانے والا معاشرے میں قابل قبول ہوتا تھا،

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات خاموش قاتل ہے ،یہ کرپشن ،ذہنی کیفیت اور اصول کی تباہی کا موجب ہے،منشیات یونیورسٹیز میں بھی پھیل چکی ہے ،ڈرگ آئس تعلیمی اداروں میں پھیل رہی ہے جو افسوسناک بات ہے،منشیات کے خاتمے کےلیے ملک بھر میں مہم چلائی جائے گی،

Leave a reply