اسلام آباد :تھانہ سیکرٹریٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،2650 گرام چرس 50 گرام آئس برآمد

0
29
اسلام-اباد-تھانہ-سیکرٹریٹ-کی-منشیات-فروشوں-کے-خلاف-کارروائی-،2650-گرام-چرس-50-گرام-آئس-برآمد #Baaghi

اسلام آباد :ایس پی سٹی زون رانا عبدالوہاب کی ہدایت پر تھانہ سیکرٹریٹ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی –

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دوران کاروائی بدنام زمانہ تین منشیات فروش کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 ہزار 650 گرام چرس 50 گرام آئس برآمد کی گئی-

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان تعلیمی اداروں میں منشیات بھی سپلائی کرتے تھے ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں منشیات فروشی کے معتدد مقدمات درج ہیں-

ترجمان اسلام آباد پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان میں عمران مطلوب، شہزاد اور عدیل شامل ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی کارروائی ایس ڈی پی او کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ میاں خرم شہزاد معہ ٹیموں نے کی

کامیاب کاروائی پر ایس پی سٹی زون نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی-

Leave a reply