لاہور: منظور احمد وٹو کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات:پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان،اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب منظور احمد وٹو نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے بڑا اشارہ کردیا ہے
بلاول ہاوس ذرائع کے مطابق بلاول ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں منظور وٹو نے آصف علی زرداری کی صحت بارے دریافت کیا، اس اہم ملاقات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے
یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس اہم ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا
یاد رہےکہ کل پنجاب اسمبلی کے اسپیکرچوہدری پرویزالٰہی نے بھی سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی اوران کوکسی اہم شخصیت کا اہم پیغام بھی پہنچایا تھا ،
ادھر ذرائع کےمطابق آصف علی زرداری کا کہنا ہےکہ اگلے چند دنوں تک کئی اہم شخصیات پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گی