قومی کھیل ہاکی کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات شروع، منظورجونیئر کو قومی ہاکی ٹیم کا چیف سلیکٹر بنانے کافیصلہ

0
43

لاہور:کرکٹ کے بعد پاکستان کے قومی کھیل ہاکی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ، سابق کپتان منظور جونیئر کو قومی ہاکی ٹیم کا چیف سلیکٹر بنانے کافیصلہ کیاگیا ہے اور اس حوالےسے باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔پاکستان ہاکی میں‌تبدیلیوں کے حوالے سے کئی روز سے بحث جاری تھی .

پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام نے اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کو سامنے رکھتے ہوئے ازسرنوسلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ کی تقرریوں پر اتفاق کیا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں سلیکشن کمیٹی ارکان کو فائنل کیا جائے گا اور اس کی سربراہی 1982 لاس اینجلس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ منظور جونیئر کو سونپی جارہی ہے۔ وسیم فیروز، خالد حمید اور ذیشان اشرف کو سلیکشن کے معاملات میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

نئی سلیکشن کمیٹی اگلے ہفتے کراچی میں شیڈول نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے میچوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی، ان کے ذمے ستمبر اکتوبر میں شیڈول اولمپکس کوالیفائنگ راونڈ کے لیے ٹیم کی تشکیل ہوگی۔یاد رہے کہ دنیائے ہاکی پر حکومت کرنے والا پاکستان آج اپنے قومی کھیل میں‌بہت پیچھے ہے اور کافی عرصے سے کوئی اہم ٹائٹل جیتنے میں‌ناکا رہاہے.

Leave a reply