منظور پشتین،علی وزیر اور محسن داوڑ بلوچستان میں داخل نہیں ہوسکتے:وزارت داخلہ

0
71

کوئٹہ : علی وزیر اور محسن داوڑ بلوچستان میں داخل نہیں ہوسکتے:وزارت داخلہ، اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے پی ٹی ایم کی قیادت اور محسن داوڑ کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکہ داخلہ بلوچستان کی جاب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پشتون تحفظ مومنٹ کے منظور پشتین، علی وزیر اور محسن داوڑ بلوچستان میں داخل نہیں ہوسکتے۔

نوٹیفیکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم کے سعید عالم، عبداللہ ننھیال اور ثناء اعجاز کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ داخلے پر 90 روز کی پابندی کا اطلاق عوامی مفاد اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔

یاد رہےکہ دو دن قبل قومی اسمبلی کے آ زاد رکن محسن داوڑ نے علی وزیر ایم این اے کو اجلاس میں نہ بلانے پر احتجاج کیا تھا ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنی ترمیم پیش کرنے سے قبل انہوں نے سپیکر سے کہا کہ متحدہ اپو زیشن نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیلئے آپ کو درخواست دی تھی مگر آپ نے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوس اور شرم کا مقام ہے کہ آج علی وزیر اجلاس میں مو جود نہیں ہیں ۔ وزیرستان کی نما ئندگی نہیں ہے۔ ایک تقریر کرنے پر وہ ایک سال سے قید ہیں

Leave a reply