منظور وسان اپنا گھر کوٹ ڈیجی ہار گئے

0
29

منظور وسان اپنا گھر کوٹ ڈیجی ہار گئے،اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر سندھ منظور وسان کا خواب پورا نہ ہو سکا۔ آبائی علاقےکوٹ ڈیجی میں پیپلزپارٹی کو شکست ہو گئی۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

منظور وسان کے آبائی علاقےکوٹ ڈیجی میں پیپلزپارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹاؤن کمیٹی کوٹ ڈیجی میں جی ڈی اے نے میدان مار لیا۔منظور وسان اپنا گھر کوٹ ڈیجی ہار گئے، 9 میں سے5 نشستوں پر جی ڈی اے امیدوار کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ منظور وسان نے کہا تھا پیپلزپارٹی 9 میں سے7 نشستوں پر کامیاب ہو گی۔ پیپلزپارٹی 9 کے بجائے 4 نشستیں حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئی۔

ادھرسندھ میں مار دھاڑ سے بھرپور بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، پولنگ سٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی، نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 946 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

6 ہزار 277 سیٹوں میں سے 2 ہزار سے زائد کےنتائج موصول ہوگئے ہیں، جس کے مطابق پیپلز پارٹی سرفہرست ہے، جی ڈی اے کا دوسرا، جے یو آئی کا تیسرا، آزاد امیدوار کا چوتھا جبکہ پی ٹی آئی کا پانچواں نمبر ہے۔

Leave a reply