مقصد کے حصول میں ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے،صدر مملکت

0
36

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری قوم اورعالم اسلام کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقصد کے حصول میں ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے، عوام کورونا وائرس سے بچاو کی تدابیر کو ہر گز نظر انداز نہ کریں،

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم ِاسلام کو مبارک باد پیش کر تے ہوئے کہاکہ خوشی کا یہ موقع ہمارے زندگی میں ڈھیروں مسرتیں اور کامرانیاں لے کر آئے گا۔ اللہ تعالی نے اپنے برگزیدہ بندوں کو مختلف امتحانات میں ڈال کر آزمایا، یہ بزرگ ہستیاں ان امتحانات میں پوری طرح سرخرو ہوئیں، آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت ِقدم رہنا چاہئے، مقصد کے حصول میں ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

صدرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا پریشان ہے ، تمام انسانیت کسی نہ کسی طرح اس وباءسے متاثر ہوئی ہے، وباءنے معاشی طور پر ساری دنیا کو بڑے نقصان سے دوچار کیا ہے۔ بڑی بڑی طاقتور حکومتیں اپنے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مشکلات سے دوچا ر ہیں۔

پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جا رہی، سنت ابراہیمی کی ادائیگی، باغی ٹی وی کی طرف سے عید مبارک

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ عیدِ قربان کے اس موقع پر قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر غریبوں اور ضرورت مندوں کی بڑھ چڑھ کرمدد کی جائے، اپنے ارد گرد ضرورت مند اور نادار افراد کو تلاش کر کے ان تک قربانی کا کچھ حصہ ضرور پہنچانا چاہئیے۔

عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد،وزیراعظم نے ساتھ دیا اہم پیغام

Leave a reply